پی ایس پی کی بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں ایک اور بلا مقابلہ جیت
May 26, 2022
*مورخہ 26 مئی 2022*
*پی ایس پی کی بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں ایک اور بلا مقابلہ جیت*
(پریس ریلیز)
پی ایس پی کے محمد زبیر بلوچ بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار برائے یونین کونسل جنگ دوست وارڈ نمبر 4 تحصیل اوستہ محمد سے محمد زبیر بلوچ کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ہی بلوچستان سمیت پورے پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔ محمد زبیر کا بلا مقابلہ جیتنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایس پی اپنے کردار کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہونے والی جماعت ہے۔ قوم کو یہ ادراک ہوتا جارہا ہے کہ پی ایس پی ہی بلوچستان کو عوام کے مسائل کا ادراک ہے، ہم عوام کی طاقت سے عوام کے مسائل حل کریں گے اور پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کریں گے۔ پاک سرزمین پارٹی پاکستان کی تیزی سے مقبول ہونے والی جماعت ہے۔ علاؤہ ازیں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے محمد زبیر کو فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی اور آپکے علاقہ مکینوں سے بہت امیدیں ہیں اور انشاء الله ہم عوام کی امیدوں پر پورے اتریں گے۔