Categories
Home News PSP News

گزشتہ چار سال کے دوران الله نے حکومت میں رہنے والوں کو بے نقاب کردیا ۔ مصطفی کمال

گزشتہ چار سال کے دوران الله نے حکومت میں رہنے والوں کو بے نقاب کردیا ۔ مصطفی کمال

 

*مورخہ 21 مئی 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے این اے 240 کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران الله نے حکومت میں رہنے والوں کو بے نقاب کردیا اور گزشتہ 4 ہفتوں میں عمران خان کو ایسا بےنقاب کیا کہ دنیا حیران رہ گئی ہے۔ 2018 کے عام انتخابات میں جو کچھ کیا گیا اس کے بعد اب ملک بند گلی میں داخل ہوچکا ہے۔ ملک چلانے والے شہر کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ آر ٹی ایس سسٹم کے بیٹھنے تک 2 نتائج آئے، جن میں پاک سر زمین پارٹی کے امیدواران بڑے مارجن سے جیت رہی تھی۔اس شہر کے امن و امان کیلئے پی ایس پی نے قربانی دی جبکہ ہمارا مینڈیٹ چھین کر پی ٹی آئی کو دے دیا گیا۔ ہم نے صبر کیا، آج جنہیں آر ٹی ایس بند کرکہ جتوایا گیا تھا انہوں نے پاکستان کی سلامی اور یکجہتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ آئینی طریقے سے حکومت ختم ہونے پر عمران خان کی طرح اداروں کو جو القابات دیئے جارہے ہیں وہ دہرانے کے بھی قابل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے NA 240 کے ضمنی انتخاب کے لیے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، روپے کی قدر گر رہی ہے، معیشت تباہ حال ہے۔ پی ٹی آئی کی بغل بچہ بازاری پارٹی نے بھی مہاجروں کا مینڈیٹ بیچا ہے۔ ایم کیو ایم حکومت میں رہتے ہوئے حکومت گرانے کی سازش کر رہی تھی۔ مہاجروں کی ساری محرومیوں کی وجہ ایم کیو ایم ہے۔ پیپلز پارٹی سے لڑوا کر ایم کیو ایم والے خود آصف علی زرداری کے پیروں میں جا کر بیٹھ گئے ہیں۔
اس شہر کے تمام لوگ مظلوم ہیں۔
مہاجروں کو تمام قومیتوں سے لڑوا دیا گیا ہے۔ اگر مہاجر مظلوم ہے تو سندھی پنجابی، بلوچ اور پختون بھی مظلوم ہے۔
پاک سرزمین پارٹی مظلوموں کی جماعت ہے جس کے جھنڈے تلے تمام قومیتوں کے لوگ بلا تفریق متحد ہیں۔
حقوق حاصل کرنے کے لیے مہاجروں کو دیگر قوموں کو اپنا دشمن بنانے کی ضرورت نہیں۔ تمام جیتی ہوئی جماعتوں سے پیسوں اور عہدوں کی آفر ہوئی لیکن ہم نے خود کو نہیں بیچا۔
پاک سرزمین پارٹی کے علاوہ کراچی والوں کے پاس اب کوئی آپشن نہیں۔
کراچی بیمار ہے اور ہم ہی اس کے بہترین طبیب ہیں۔ اس شہر اور صوبے کا ہمارے علاوہ کوئی حل نہیں۔ آنے والا وقت پاک سرزمین پارٹی ہے۔ قبل ازیں لانڈھی نمبر 6 پہنچنے پر عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
دفتر کے افتتاح کے موقع پر گل پاشی اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا
اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی، وائس چیئرمین و امیدوار برائے این اے 240 شبیر قائم خانی و دیگر مرکزی رہنما بھی ہمراہ موجود تھے

*شعبہ نشر و اشاعت*
*پاک سرزمین پارٹی*