Categories
Home News PSP News

خواتین جلسے کی تاریخی کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں, مصطفی کمال

خواتین جلسے کی تاریخی کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں, مصطفی کمال

 

*مورخہ: 17 مئی 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان احسان فراموش اور کسی سے مخلص نہیں۔ پاکستان کے جن اداروں نے عمران خان کی ناقابلِ یقین حد تک حمایت کی، انہیں قوم کے سامنے صادق اور امین بنا کر پیش کیا، وہ حکومت ختم ہی جانور اور غدار ہوگئے۔ اپنی حکومت گرنے پر امریکہ مخالف بیانیہ بنانے والے عمران خان جب امریکہ گئے تو ڈونلڈ ٹرمپ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے خصوصی تعاون جتا کر اس پر شاباش لیتے رہے، جبکہ ملک کے اندر قوم سے جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ تو ہماری جنگ ہی نہیں تھی، عافیہ صدیقی اس امت اور قوم کی بیٹی ہے جسکے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے عمران خان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا۔ میاں صاحب آپکی بھی بیٹی ہے جو سیاست کررہی ہے۔ زرداری صاحب آپکی بھی بیٹی ہے، بلاول صاحب آپ وزیر خارجہ ہیں، آپکی بھی بہنیں ہیں، حکومت آپ کے ہاتھ میں ہے، عافیہ صدیقی کو رہا کرانا آپ سب پر واجب ہے۔جب افغانستان کی جنگ ختم ہوگئی معاہدے طے پاگئے، افغانستان نے اپنے قیدی رہا کروا لیے، امریکی اپنے قیدی رہا کروا کر لے گئے، پھر عافیہ کا کیا قصور تھا۔ روز محشر اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے عافیہ سے ملاقات ہوگی تو کیا منہ دکھائیں گے۔ عمران خان کو امریکہ کے خلاف جہاد اپنی حکومت ختم ہونے پر یاد آیا، کاش یہ جہاد عافیہ صدیقی کی رہائی پر یاد آتا یا فرانس میں نبی کریم محمد ﷺ کے خاکے بنانے کے معاملے پر آتا۔ کراچی کی محرومی و زیادتی پر اہلیان کراچی سے معذرت کرنے کے بجائے عوام کو ملکی اداروں کے خلاف کردیا۔ عمران خان نے ثابت کردیا کہ ذہنی طور پر کسی سرکاری عہدے کے لائق نہیں۔ ریاستی اسکولوں کے طالب علموں کو آئندہ یہ مضمون پڑھایا جاۓ گا کہ اس طرح کے انسانوں کو سیاست سے دور رہنا ، عمران خان نے ہر سیاست دان کو چور اور تمام اداروں کے سربراہان کو غدار، میر جعفر اور میر صادق کہا۔ آج عمران خان فرح گوگی کی کرپشن کا دفاع کررہے ہیں اور تحریک انصاف پر کرپشن کے انکشافات ہو رہے ہیں، توشہ خانہ کیس سامنے آرہے ہیں۔ کونسا امر بلمعروف ہے اور نہی منکر ہے؟ کراچی میں 20 دن میں تین بم دھماکے ہوگئے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں افغانستان کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، پاکستان شفٹ ہوگئی ہے۔ پہلے دن سے کہ رہا ہوں کہ نیٹو کے 30 ممالک افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لیں گے، جس وقت پاکستان کو اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، اس وقت عمران خان نے قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرکہ پاکستان دشمن طاقتوں کو حوصلہ دیا ہے۔ قوم اس سازش کو سمجھے اور اپنے اتحاد سے ملک دشمن طاقتوں کو شکست دے۔ آصف زرداری مہاجروں کے بارے زبان ہوش و حواس میں استعمال کریں۔ کسی اسمبلی میں قرارداد پاس ہونے سے پاکستان نہیں بنا، بھارت کے مسلمان اقلیتی صوبوں کے 20 لاکھ مسلمان جانوں کا نظرانہ پیش کیا، تب پاکستان بنا، مہاجر اپنے ساتھ پاکستان لائے تھے۔ مہاجر ایک بین الاقوامی معاہدے کے تحت پاکستان آئے اور یہاں آکر نظام بنانے میں فعال کردار ادا کیا اور آپ جیسوں کی زندگی گزارنے کا معیار بہتر کرایا، سندھی ہمارے لئے انصار ہیں لیکن پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھی مہاجر قوم میں نفرت کے بیج بو کر کہ گھناؤنی سیاست کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔میڈیا کے توسط سے خواتین جلسے کی تاریخی کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جس ملک میں ہر طرف مایوسی پھیلی ہوں گلا سڑا نام نہاد جمہوری نظام دم روڑ رہا ہوں ایسے نظام کے خلاف کراچی کی مائیں،بہنیں بڑی تعداد میں ہماری آواز پر جمع ہوئیں۔میرے کارکنان نے بنا کسی پیسے اور بنا کسی سرکاری سرپرستی کے جس طرح انتھک محنت کرکہ اس پروگرام کو کامیاب بنایا ان سب کو شاباش دیتا ہوں ،باغ جناح کراچی کا سب سے بڑا گراؤنڈ ہے جس کو سیاسی جماعتوں کے کیلئے مردوں اور عورتوں سے مل کر بھرنا مشکل ہوتا ہے وہاں اس گراؤنڈ کو پی ایس پی نے صرف خواتین سے بھردیا ۔اللہ کا لاکھ شکر اس نے ہمیں کامیاب کیا۔حق کو حق کہنا اور باطل کو غلط ثابت کر کے اسکے سامنے ڈٹ جانا سب سے افضل عمل ہے جو اللّٰہ کو پسند ہے۔ میری آواز پر بلوچ، سندھی، پختون، پنجابی، مہاجر، کچھی، میمن، سرائکی مائیں بہنیں جمع ہوئی اور فیصلہ کرلیا کہ کراچی کا ووٹ صرف اور صرف پی ایس پی کا ہے۔آج سے چار سال قبل اسی گراؤنڈ پر عمران خان صاحب نے سہانے خواب پورا کرنے جھوٹے وعدے کئیے جو ایک پورا نہ ہوا؛ پولیس، معیشت، دہشتگردی، تعلیم، صحت سب ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا لیکن صورت حال سب کے سامنے ہے، سب کچھ مزید تباہ ہو گیا۔ اب کراچی کے لوگ کسی لسانی سیاسی جماعت یا باہر کی کسی جماعت کی بات پر کان نہیں دھرے گا نہ کراچی اب دھوکا کھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے حکومت گرنے سے ایک رات پہلے تک ایم کیو ایم والے نفیس لوگ تھے۔ایم کیو ایم کی قیادت بازاری لوگوں کے ہاتھ میں یہ پی پی کی بغل بچہ جماعت ہے جو ہر مرتبہ قیمت لے کر مہاجر ووٹ بیچتے ہیں اور کارکنان کو بے وقوف بناتے ہیں۔ پاکستان کے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ انہوں نے کراچی میں چند دنوں میں تین بم دھماکوں میں ہلاک و زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی، تعزیت اور دعائے صحت بھی کی۔