Categories
Home News PSP News

مصطفی کمال کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

مصطفی کمال کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

*مؤرخہ: 2 مئی 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے، یوم عید اختلافات اور رنجشوں کو بھول کر ایک دوسرے کو گلے لگانے کا دن ہے۔ عید کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم انفرادی سوچ کے بجائے اجتماعیت کی جانب بڑھیں تبھی ہم ایک روشن پاکستان کا خواب پورا کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس سے جاری عید کے تہنیتی پیغام میں کیا۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی ملک میں بھائی چارگی اور اجتماعیت کی سوچ کو پروان چڑھانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ پی ایس پی پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کی آواز ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اہل ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں میں غریبوں اور ناداروں کو بھی شامل کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ عید پاکستان سمیت پوری دنیا کیلئے امن و سلامتی، رحمت و برکت کا پیغام لیکر آئے. آمین