Categories
Home News PSP News

عمران خان نے الله کے حکم امر بالمعروف اور اللہ کے محبوب محمد ﷺ کی ریاست مدینہ کو مزاق بنا کر دکھ دیا مصطفی کمال

عمران خان نے الله کے حکم امر بالمعروف اور اللہ کے محبوب محمد ﷺ کی ریاست مدینہ کو مزاق بنا کر دکھ دیا مصطفی کمال

 

*مورخہ :یکم مئی2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان نے الله کے حکم امر بالمعروف اور اللہ کے محبوب محمد ﷺ کی ریاست مدینہ کو مزاق بنا کر دکھ دیا۔ ریاست مدینہ کسی زمین کے ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کردار کا نام ہے۔ پتھر مارنے والوں کو پہاڑوں کے بیچ دبانے کا آپشن ہونے کے باوجود معاف کردینے، کانٹے بچھانے والوں کی عیادت اور احد کے پہاڑ کے سونے کا بنا کر تین دن میں غریبوں میں تقسیم کرنے کا نام ہے، جبکہ عمران خان کی ریاست مدینہ میں دو نمبر ڈی جی نیب کی غیر اخلاقی ویڈیو بنوا کر اپنے قریبی ساتھی کے چینل پر لیک کر کے اپنے مخالفین کے خلاف کیس بنوائے اور اپنی مرضی کے فیصلے کروائے,عمران خان نے اپنی نااہلی سے چوروں اور لٹیروں کو ملک پر ناصرف زیادہ طاقتور بنا کر مسلط کر دیا ہے بلکہ سندھ کو زرداری کی اگلی نسل کے ہاتھوں میں بیچ دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی 21 میں سے 14 نشتیں جیتنے کے بعد چار سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، وزارت عظمیٰ کے دوران ہر جمعے کو لاہور پہنچنے والے عمران پورے چار سال میں صرف چند گھنٹوں کے لیے کراچی آتے تھے۔ پاک سر زمین پارٹی کردار والوں کی پارٹی ہے، چھ سال میں ہمارے رب نے ہماری کہی ایک ایک بات سچ ثابت کردی۔ ہمارے قول فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ کراچی سمیت پورے پاکستان کو ٹھیک کرنے کا کلیہ صرف پی ایس پی کے پاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ NA249 بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس احمد قائمخانی، جوائنٹ سیکٹری سید آفاق جمال ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر و ممبر نیشنل کونسل ہمایوں عثمان راجپوت اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چالیس برسوں سے خون اور آگ کی سیاست بھی دیکھ رہے ہیں۔ 30 ہزار نوجوان شہید کروادیئے، شہدا قبرستان آباد کر دیا۔ قوم نے ایم کیو ایم کے کرپٹ رہنماؤں کو ایم پی اے، اے ایم این بنوا دیا، وزیر، بنوادیا، چودہ برسوں کے لئے گورنر بھی بنو وادیا لیکن آج بھی مہاجر نام پر سیاست کرنے والے کہتے ہیں ہمارے پاس گٹر لائن صاف کر وانے کے بھی اختیارات نہیں ہے۔