Categories
Home News PSP News

ملک میں ہونے والے مختلف واقعات اور خاص طور پر مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والا انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہیں مصطفی کمال

ملک میں ہونے والے مختلف واقعات اور خاص طور پر مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والا انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہیں مصطفی کمال

 

 

*مورخہ 30 اپریل 2022*

 

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے اپنے جرائم کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آنے کے خوف سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے پاکستان کی عوام کو انسانی ڈھال human sheild کے طور پر ناصرف استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ استعمال کررہی ہے۔ ملک میں ہونے والے مختلف واقعات اور خاص طور پر مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والا انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں اپنے سیاسی مخالفین کے لیے اتنی نفرت اور زہریلا جھوٹ بھر دیا گیا ہے کہ جس کے بعد پاکستان کی عوام کی نظر میں عمران خان کے دور حکومت کے جرائم اور ناعاقبت اندیشی منظر عام پر آنے کے باوجود تحریک انصاف والے شعوری طور پر اپنے سیاسی مخالفین کی نفرت میں اتنے اندھے ہو گئے ہیں کہ انکو اپنے سامنے کا سچ نظر نہیں آ رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام لانڈھی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اب عوام کے پاس پاک سرزمین پارٹی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ ضمنی انتخابات میں عوام بھرپور ساتھ دے اور پاک سرزمین پارٹی کے نمائندوں کو کامیاب کرے، ہم ہی کراچی سمیت ملک کے مسائل حل کر سکتے ہیں اور موقع ملنے پر سب ٹھیک کر دیں گے۔ کراچی والوں کو مسیحا کا انتظار نہیں کرنا چاہیے آپ کے اپنے مینڈیٹ میں اتنی طاقت ہے کہ کراچی سے بیٹھ کر کشمور اور کشمیر کی عوام کے مسائل ٹھیک کر سکتے ہیں۔ بس رنگ، نسل زبان کے تعصب سے نکلنا ہوگا، اگر ہماری اپنی زبان، مسلک اور برادری کا منتخب شخص مینڈیٹ لے کر اپنا کام نہیں کر رہا تو اس کا ساتھ چھوڑنا ہوگا اور یہ فیصلہ کرنا ہوگا ہمارا اپنا وہی ہے جو ہمارے کام کرے، چیزیں ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گی۔ 40 سالوں تک کراچی کے لوگ ایم کیو ایم کے ساتھ جڑے رہے تاکہ مسائل حل ہوں لیکن 40 سال پہلے شہر میں پانی آتا تھا، کچرا اٹھتا تھا، نوکری ملتی تھی، سرکاری اسکولوں میں تعلیم اور ہسپتالوں میں علاج ملتا تھا۔ جو لوگ آپ سے مینڈیٹ لے کر کام نہیں کرتے انہیں مسترد کرنا ہوگا۔ جو کام ہم نے کیا وہ یہ لوگ سنبھال بھی نہیں سکے۔ سارا مسئلہ کردار کا ہے موجودہ حکمرانوں کو لندن کا میئر بھی بنا دیں گے تو یہ وہاں بھی گٹر ابال دیں گے۔ ڈسٹرکٹ کورنگی کی افطار ڈنر میں پہنچنے پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر نیم مرزا سمیت ڈسٹرکٹ کورنگی کے زمہ داران کے چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کا استقبال کیا۔ افطار ڈنر اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل بھی شریک تھے۔