Categories
Home News PSP News

پاک سر زمین پارٹی بلوچستان یونین کونسل ہدیرو وارڈ 1 نامزد امیدوار عبدالستار جمالی بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوگئے۔

پاک سر زمین پارٹی بلوچستان یونین کونسل ہدیرو وارڈ 1 نامزد امیدوار عبدالستار جمالی بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوگئے۔

 

*مؤرخہ: 26 اپریل 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی بلوچستان یونین کونسل ہدیرو وارڈ 1 نامزد امیدوار عبدالستار جمالی بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوگئے۔ چیئرمین سید مصطفی کمال نے عبد الستار جمالی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم نے تمام تجربات کرکہ دیکھ لیے ہیں، قوم کے پاس پی ایس پی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ پی ایس پی کا تیزی سے مقبول ہوتا نظریہ پاکستان کی بقا اور کامیابی کا کلیہ ہے۔ آنے والے والا وقت پی ایس پی کا ہے، مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ ہمیں کامیابی نہیں ملے گی کیونکہ ہم اللہ کی رضا کے لیے انسانیت کی بھلائی کا کام کر رہے رہیں، الحمدللہ پی ایس پی کے کارکنان سے خیر ہی خیر نکلے گی، اس سے شر کا خوف نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالستار جمالی یونین کونسل ہدیرو وارڈ 1 سے بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک عوام حکمرانوں اوردیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو کر بلا تفریق رنگ نسل مذہب پی ایس پی کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ پاکستان چلانے کے لیے تین آئینی ترامیم ناگزیر ہیں،پہلے وزیراعظم اور وزیراعلی کی طرح میئر کے اختیارات اور ڈپارٹمنٹ بھی آئین میں درج کیے جائیں،وفاق سے ڈسٹرکٹ تک پیسے آنے کا طریقہ کار آئین میں وضع کیا جائے،قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بلدیاتی انتخابات سے مشروط کیئے جائیں اور پاکستان کے فوری مسائل کا حل فوری نئے انتخابات ہیں۔