Categories
Home News PSP News

پیپلز پارٹی نے سندھ کو آصف زرداری کی زاتی جاگیر بنا لیا ہے ، اشفاق منگی

پیپلز پارٹی نے سندھ کو آصف زرداری کی زاتی جاگیر بنا لیا ہے ، اشفاق منگی

 

*مورخہ 13 اپریل 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ظلم تمام حدیں پار کرگیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو آصف زرداری کی زاتی جاگیر بنا لیا ہے۔ ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایک جانب ناظم جوکھیوں کے غریب اور مظلوم اہل خانہ پر دباؤ ڈال کر مرکزی ملزم کو معاف کروا رہے ہیں تو دوسری جانب آج تفتیشی افسر نے با اثر ملزمان کے دباؤ پر عدالت میں پیش کیے چالان میں مرکزی ملزم پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم، رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 افراد کے نام خارج کردئیے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سندھ کے ظالم حکمران بھول گئے ہیں کہ مظلوم کی آہ عرش ہلا دیتی ہے۔ سندھ کے عوام کو سوچنا ہوگا کہ پیپلز پارٹی کی نظر میں سندھیوں کی زندگیوں کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔ اسی ظلم کے نظام کے خلاف پاک سر زمین پارٹی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ پی ایس پی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر اس ظلم کیخلاف سوموٹو لیں۔ اشفاق منگی نے مزید کہا کہ پہلے ہی عوام سے بنیادی سہولیات چھین لی ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی سندھ کی عوام کو حقیقی معنی میں آزاد پاکستانی شہری کے طور پر تمام بنیادی حقوق دلانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، پی ایس پی سندھ کی عوام کو پیپلزپارٹی کے ظلم سے نجات دلا سکتی ہے کیونکہ پی ایس پی کی قیادت باکردار قابل اور محنتی ہے۔ کراچی سے کشمور تک پاک سرزمین پارٹی ہی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے۔