Categories
Home News PSP News

مصطفی کمال کا کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی فوجی افسران و جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مصطفی کمال کا کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی فوجی افسران و جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

*مؤرخہ: 29، مارچ 2022*

(پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی فوجی افسران و جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کو بڑا قومی نقصان قرار دیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجر سعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی سمیت نائب صوبیدار سمیع الله خان، حوالدار محمد اسماعیل اور کریو چیف محمد جمیل کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہدا کے درجات کی بلندی اور تمام لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔