Categories
Home News PSP News

ایم کیو ایم اگر عمران خان کے ساتھ رہتے ہیں تو خان کبھی یہ نہیں بھولے گا کہ نفیس لوگوں نے مشکل وقت میں عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا، مصطفی کمال

ایم کیو ایم اگر عمران خان کے ساتھ رہتے ہیں تو خان کبھی یہ نہیں بھولے گا کہ نفیس لوگوں نے مشکل وقت میں عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا، مصطفی کمال

*مورخہ: 29 مارچ 2022*

(پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے تحریک عدم اعتماد کے ڈرامے کے بعد ایم کیو ایم نا گھر کی رہے گی نا گھاٹ کی۔ایم کیو ایم کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔ ایم کیو ایم اگر عمران خان کے ساتھ رہتے ہیں تو خان کبھی یہ نہیں بھولے گا کہ نفیس لوگوں نے مشکل وقت میں عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا، جس طرح اپنی جماعت کے قائد کو پارٹی سے بیدخل کرکہ اس پر قابض ہوگئے اسی طرح تحریک انصاف کو مائنس عمران خان کا مشورہ دے رہے تھے اور وزارتوں کے لیے پیپلزپارٹی کی گود میں بیٹھنے جا رہے تھے اور اگر پیپلز پارٹی کیساتھ جاتی ہے تو مہاجر قوم نہیں بھولے گی کہ ہزاروں مہاجروں کے قاتلوں سے ایم کیو ایم اپنی وزارتوں اور مقدمات کے خاتمے کے لیے بغل گیر ہوگئی۔ ایم کیو ایم کے نئے خریداروں کو بھی خوب علم ہے کہ یہ جماعت ایک بازاری جماعت ہے جو کسی کی نہیں، وہ سب جانتے ہیں کہ آج اگر عمران خان کا ڈوبتا سورج ہے تو اپنی وفاداری کسی اور سے منسوب کردی ہے تو کل ان پر برا وقت آیا تو یہ ان سے بھی یہی سلوک کریں گے۔ کل تک خالد مقبول صدیقی مہاجر نوجوانوں کو پیپلز پارٹی سے لڑنے کیلئے ہتھیار اٹھانے کی تلقین کررہے تھے، آج وہی خالد مقبول صدیقی صبح شام زرداری سے ہی مزاکرات کررہے ہیں۔ میں عمران خان سے کہتا ہوں آپ اتنے صادق و امین بنتے ہیں اور امر بالمعروف کی بات کرتے ہیں تو ذرا وسیم اختر کی ریکارڈنگ کی فارنزک کرا کر سن لیں کہ آپ نے کس کردار والے اپنے ساتھ بٹھایا ہوا ہے، ایم کیو ایم اپنی ایک بوٹی کیلے مہاجروں کا مذاق بنا رہی ہے۔ ابھی چند روز قبل اپنے کارکن اسلم کے جنازے میں سندھ حکومت کے خلاف نعرے لگائے کہ اسلم تیرے خون سے انقلاب آئے گا ۔آج ییپلز پارٹی سے اتحاد ہوتے ہی جگہ جگہ سے وہ چاکنگ مٹادی گئی ہے، کیا اسلم کے خانوادے کو انصاف مل گیا۔جب وفاقی حکومت نے کوٹہ سسٹم تا حیات لاگو کیا، جب جعلی مردم شماری نافذ کی تو ایم کیو ایم حکومت سے باہر نہیں آئی۔ جب عمران خان کی وفاقی حکومت آئی تھی تو سب لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ حکومت 15 سالوں تک قائم رہے گی ،واحد پی ایس پی تھی جس نے پہلے دن کہا تھا کہ یہ جھوٹ اور فریب پر مبنی حکومت جو زیادہ عرصے نہ چلے گی۔ آج ہمارے رب نے ہماری کہی ہر بات کو سچ ثابت کردیا ہے۔ ہر ہارنے والا ناکام نہیں اور جیتنے والا کامیاب نہیں۔ وقت نے ثابت کر دیا کہ جیتنے والے آج منہ چھپا کے گھوم رہے اور ہم ہار کہ بھی دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہے اور لوگ ہماری طرف متوجہ ہیں ۔آج پاکستان کے بد ترین حالات 70سال سے ایوانوں میں براجمان بد کردار سیاست دانوں کی وجہ سے ہیں۔ بدکردار اور بدعنوان پارٹی کو جب موقع ملا اپنے آپ کو بیچا اور فائدہ اٹھایا۔ اللہ کسی کو دے کر آزماتا ہے، کسی سے لے کر آزماتا ہے ہمیشہ اعلی ظرف ہی کامیاب ہوا۔ساڑھے تین سالوں میں تمام سیاسی جماعتوں کا ایکسرے سامنے آگیا عوام دیکھ لے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کا دھڑن تختہ ہوگیا ہے۔ کونسی ایسی پارٹی ہے جس نے ہم کو پیکیج آفر نہ کیا ہو مگر ہم نے اپنی قیمت نہیں لگائی اور عوام کے درمیان رہے۔ پی ایس پی نے گزشتہ 6 سالوں میں صرف عوام کی بات کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے  پاکستان ہاؤس میں پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ کی پروقار افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی و دیگر مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں تمام سیاسی جماعتوں کا ایکسرے عوام کے سامنے آگیا ہے، پاک سرزمین پارٹی کے علاوہ اب کراچی سے کشمیر تک کوئی آپشن نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے گلی کوچوں سے نمائندوں کو حکومت میں لایا جائے اور تین آئینی ترمیم فوری کی جاۓ۔پہلی وزیر اعلیٰ کی طرح مئیر کے اختیار بھی آئین میں لکھا جاۓ، دوسری قین ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کو پی ایف سی کے ذریعے منتقلی کو آئین میں لکھا جاۓ، تیسری جب تک بلدیاتی انتخابات نہ ہو صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ناگزیر ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی دیگر مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ  2022الیکشن کا سال پی ایس پی کے کارکن تیاری کریں عوام سے رابطے میں رہے۔،ہم سے زیادہ مہاجروں کا کوئی ہمدرد نہیں۔جب سے پی ایس پی وجود میں آئی مہاجر نوجوان قتل ہونا بند ہوگئے،لاپتہ ہونے کا سلسلہ بند ہوا،شہر سے بھتہ وصولی بند ہوئی۔ آج کسی راء ایجنٹ کے بیان کو وجہ بنا کر مہاجروں پر ریاستی آپریشن نہیں ہورہا،سب اپنے گھروں میں پر امن زندگی گزار رہے ہیں۔یہ تمام کاوشیں پاک سر زمین پارٹی نے کی ہم اس امن کے داعی ہیں۔ کارکنان چاک و چوبند ہوجائیں اور الیکشن مہم کی شروع کردیں اور سب کو بتائیں کہ اگر ترقی چاہتے ہوں تو پی ایس پی کو اپنا آپشن بناؤ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ہم۔نے پارٹی کی ویب سائٹ کا اجراء کیا عوام اس پر رابطہ کریں ہمارے کارکنان آپ تک پہنچیں گے اور آپکی آواز بنیں گے اور پارٹی کارکنان شب و روز اس ویب سائٹ کو مونیٹر کرینگے اور فوری جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہماری پالیسی دیکھے ہمارا طرز سیاست دیکھے اور پی ایس پی فاؤنڈیشن کے فلاحی کام اس سائیٹ پر دیکھیں پھر ہم سے بات کریں ہم انشاء اللہ اپنی حکومت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس سے وسائل اور اختیارات نکا کر گلی محلوں میں عوام کے حوالے کرینگے اور کارکنان عوام کو بتائیں مایوس نہ ہوں آپکا مستقبل پاک سر زمین پارٹی ہے۔