مہاجروں کے نام نہاد ٹھیکیدار ذاتی مفادات اور وزارتوں کے حصول کے لئے ایک بار پھر مہاجروں کا سودا کرنے کے لیے تیار ہیں، مصطفی کمال
March 13, 2022
*مورخہ: 13 مارچ 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ مہاجروں کے نام نہاد ٹھیکیدار ذاتی مفادات اور وزارتوں کے حصول کے لئے ایک بار پھر مہاجروں کا سودا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، نئے صوبے کے فتنے سے سندھیوں اور مہاجروں کو ایک دوسرے کا دشمن بنانے والے پہلے دن سے ایک ہیں، دونوں نے مل کر کراچی سے لیکر کشمور کو تباہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھیوں اور مہاجروں کو ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے جو انہیں آپس میں لڑوا کر، دونوں کے حقوق غضب کر کے اپنے محلات بنا رہے ہیں اور یہاں ہمارے بچے مر رہے ہیں۔ سندھ بھر کے تمام مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، عوام کے ساتھ مل کر سب ٹھیک کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی ڈسٹرک سینٹرل ٹنکی گراؤنڈ میں 27 مارچ کو عظیم الشان جلسہ کرکے ثابت کردی گی یہ شہر اب پاک سر زمین پارٹی کا ہے۔میری کراچی میں رہنے والے ہر خاص و عام سے اپیل ہے کہ ہمارا ساتھ دیں۔