پاکستان میں سیاست جھوٹے اور بدکار سیاستدانوں کی وجہ سے بدنام ہوئی ہے، مصطفی کمال
March 11, 2022
مؤرخہ 11 مارچ 2022
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں سیاست جھوٹے اور بدکار سیاستدانوں کی وجہ سے بدنام ہوئی ہے جنہوں نے عوام کو اس حد تک مایوسی میں مبتلا کردیا ہے کہ پڑھا لکھا نوجوان آج خودکشی پر مجبور ہے۔ پی ایس پی کی باکردار، قابل اور محنتی قیادت عوام کا اعتماد سیاست پر دوبارہ بحال کرئے گی۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں محنت ایمانداری کو اپنا مشن بنائیں۔نوجوانوں کو اب اس ملک کے حالات سدھارنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاک سرزمین پارٹی نوجوانوں کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔ میں ایم پی اے، وزیر، مئیر اور سینیٹر رہا، کراچی کو رات دن محنت کر کے بنایا کراچی کی ترقی کی پوری دنیا گواہی دیتی تھی۔ یہ راستہ اس لئے اختیار کیا کہ ہم سابقہ پارٹی میں دیکھ رہے تھے کہ کسطرح مہاجر نوجوانوں کو تباہ کیا جا رہا تھا، انڈین را کی مدد سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی تھی، روزانہ 15,20 افرد کراچی میں مارے جا رہے تھے ، بانی قائد لندن سے ججوں،جرنیل و دیگر اعلیٰ حکام کو گالیاں دیتے تھے اور کراچی میں نوجوان گرفتار اور غائب ہوتے تھے۔ ہم نے اس ظلم کے خلاف 3 مارچ 2016 کو میں اور انیس قائم خانی آئے کہ ایک دفعہ اپنی قوم کو سچ بتا دیں ، بانی متحدہ کی اشتعال انگیز تقاریر کے بعد کراچی و شہری علاقوں کا امن خراب ہوتا تھا کیونکہ انکی بات کو پوری مہاجر قوم کی بات سمجھی جاتی تھی، شہداء قبرستان میں روزانہ لاش جاتی تھی۔ ہم نے اس ظلم کے خلاف زندگی داؤ پر لگا کر آواز لگائی، آج بھی بانی قائد کی اشتعال انگیز تقاریر ہوتی ہیں لیکن نوجوان گرفتار نہیں ہوتے، ہماری سیاست کی وجہ سے لوگ مرنا بند ہوئے، امن وامان آیا کیا اس سے بڑی کوئی خدمت ہو گی۔ قبر میں نوجوانوں تم سے تماری کوشش کے بارے میں پوچھا جائے گا، قبر میں یہ پوچھا جائے گا کہ جو علم حاصل کیا اس پر کتنا عمل کیا کیا کمایا کہاں خرچ کیا، دلوں کو پھیرنے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے، ہمارا کام آواز لگانا ہے۔ چالیس سال سے مہاجر نام پر اس شہر میں سیاست ہو رہی ہے چالیس سالوں میں سینکڑوں ہڑتالیں کیں لیکن کوٹہ سسٹم پر کوئی ہڑتال نہیں کی مہاجروں کو دوسری قوموں سے لڑوایا گیا۔ آج بھی حیدرآباد کا مینڈیٹ اسی جماعت کے پاس ہے، نا پانی نا بجلی نا روزگار نا سہولتیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یوتھ کنونشن میں صدر انیس احمد قائم خانی،مرکزی وائس چیئرمین عطاء اللہ کرد، مرکزی انچارج یوتھ ونگ سید عثمان، ممبر نیشنل کونسل نواب راشد علی خان،اعزاز علی،صدر ڈویژن ندیم قاضی و دیگر بھی موجود تھے، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اچھے کردار والے لوگوں کو لاؤ وہ تمہارے حقوق پر امن طریقے سے چھین کر لائیں گے ہمارا ماضی گواہ ہے ہم نے ڈلیور کیا ہے آؤ نوجوانوں اس شہر کو سدھارنے میں ہمارا ساتھ دو