Categories
Home News PSP News

پاک سر زمین پارٹی آج، 3 مارچ کا دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم تشکر و یوم عزم کے طور پر منا رہی

پاک سر زمین پارٹی آج، 3 مارچ کا دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم تشکر و یوم عزم کے طور پر منا رہی

Home

*مورخہ: 2 مارچ 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی آج، 3 مارچ کا دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم تشکر و یوم عزم کے طور پر منا رہی ہے۔ یوم تشکر و یوم عزم کی مرکزی تقریب کراچی میں پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس کے سامنے منعقد کی جائے گی، جس سے پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی فکر انگیز خطاب کریں گے، مرکزی تقریب میں کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ یوم تشکر و یوم عزم کے سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں پی ایس پی کے تمام دفاتر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ پاکستان کی سیاست کا دھارا 3 مارچ 2016 کو ہمیشہ کے لیے ناصرف تبدیل ہوگیا بلکہ قوم کو یقین ہے کہ صرف پی ایس پی ہی سب ٹھیک کردے گی۔ قوم پی ایس پی کے پرچم تلے متحد ہورہی ہے، پی ایس پی کے علاؤہ کسی کے پاس پاکستان کی ترقی کا فارمولا نہیں ہے۔ پی ایس پی کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ کراچی سے کشمیر تک کے محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، جس کا مقصد پاکستان میں بسنے والے ہر شہری کو بلا امتیاز رنگ ونسل، زبان، قومیت، مسلک، عقائد اور مذہب تمام حقوق میسر ہوسکیں۔ پاکستان ہے تو سب کی سیاست ہے، اس لیے اناؤں کو ختم کر کے قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، قومی اہداف کا تعین کرنا ضروری ہے، نظام میں اصلاحات کرنی ہونگی۔ نظام کی بہتری تک ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ناممکن ہے۔