مصطفی کمال کا نارتھ ناظم آباد میں شہری کو ڈاکوؤں سے بچاتے ہوئے سینئر صحافی اور سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
February 18, 2022
*مورخہ: 18 فروری 2022*
(پریس ریلیز)
چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے نارتھ ناظم آباد میں شہری کو ڈاکوؤں سے بچاتے ہوئے سینئر صحافی اور سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران عوام کی جان مال اور عزت کی حفاظت میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ناعاقبت اندیش حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث پاکسان کی معاشی شہ رگ میں امن و امان کے مسائل شدت اختیار کرنے لگے ہیں۔ اسٹریٹ کرائمز میں ہوشربا اضافہ اور اسکے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کی زمہ دار نااہل اور کرپٹ حکمران ہیں۔ ڈاکوؤں سے عوام کو بچانے کا جو کام پولیس کو کرنا چاہیے وہ عوام خود کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے اطہر متین کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اطہر متین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔