پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ صوفیہ سعید شاہ کا ویلج کونسل عیسک خیل ضلع لکی مروت سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب پی ایس پی کی امیدوار حضرت بی بی سے ٹیلی فون پر گفتگو
February 17, 2022
*مؤرخہ: 17 فروری 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ صوفیہ سعید شاہ کا ویلج کونسل عیسک خیل ضلع لکی مروت سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب پی ایس پی کی امیدوار حضرت بی بی سے ٹیلی فون پر گفتگو۔ انہوں نے حضرت بی بی کو انکی شاندار کامیابی پر اپنی اور پی ایس پی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم الله کی رضا کی خاطر انسانیت کی بھلائی کا کام کر رہے رہیں۔ صوفیہ سعید نے مزید کہا کہ پی ایس پی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کی حکمرانی کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے پی ایس پی کے تمام عہدے داران اور کارکنان کی جانب سے حضرت بی بی، پی ایس پی لکی مروت کے تمام زمہ داران کو دل کی گہرائیوں سے بلدیاتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر لکی مروت سے کامیاب امیدوار حضرت بی بی نے کہا کہ جو اعتماد پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے ان پر کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں اور غریب عوام کو اسکا جائز حق دلوانے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گی۔