ویلج کونسل عیسک خیل ضلع لکی مروت سے پی ایس پی کی امیدوار حضرت بی بی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد ، مصطفی کمال
February 14, 2022
*مؤرخہ: 14 فروری 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے پی ایس پی خیبرپختونخوا کے صدر امتیاز تنولی اور سینئر نائب صدر خالد حبیب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں ویلج کونسل عیسک خیل ضلع لکی مروت سے پی ایس پی کی امیدوار حضرت بی بی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے نظریہ میں ہی پاکستان کی کامیابی اور بقاء ہے، انشاء الله آنے والے والا وقت پی ایس پی کا ہے۔ ہم الله کی رضا کی خاطر انسانیت کی بھلائی کا کام کر رہے رہیں اس لیے مجھے کوئی شک نہیں کہ ہمیں کامیابی نہیں ملے گی۔ الحمدلله پی ایس پی کے کارکنان سے قوم کو ایسی خیر ہی ملے گی جس میں شر کا خوف نہیں ہوگا۔ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ہم سبکو آج کی جیت پر الله تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لانا ہے کہ ہمارے رب نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا۔ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے پی ایس پی کے تمام عہدے داران اور کارکنان کی جانب سے پی ایس پی خیبرپختونخواہ کے صدر امتیاز تنولی، سنئیر نائب صدر خالد حبیب، حضرت بی بی اور پی ایس پی لکی مروت کے تمام زمہ داران کو دلی کی گہرائیوں سے بلدیاتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔