پاکستان کے لیے بےتحاشہ خدمات کے باوجود لاکھوں بہاری پاکستان میں شدید مشکلات کا شکار ہے مصطفی کمال
October 21, 2021
*مؤرخہ: 21 اکتوبر 2021*
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے بےتحاشہ خدمات کے باوجود لاکھوں بہاری پاکستان میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان کی محبت میں بنگلادیش سے ہجرت کرکے آنے والی بہاری برادری کو نااہل اور کرپٹ حکمران شناختی کارڈ جاری نہیں کررہے جسکی وجہ سے بہاری برادری پر ناصرف تعلیم کے دروازے بند ہیں، بلکہ بنیادی سہولیات اور نوکریوں سے بھی محروم ہیں۔ کراچی میں آباد لاکھوں کی تعداد میں بہاری قوم رہائش پذیر ہے لیکن شناختی کارڈز نا ہونے کی وجہ سے مردم شماری میں شامل نہیں کیے گئے۔ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے متنازع مردم شماری کو منظور کروا کر کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔ حکومت پاکستان میں آباد بہاریوں کیساتھ زیادتی بند کرئے اور انہیں فوری بنیادوں پر شناختی کارڈ کا اجراء کرئے تاکہ انہیں تعلیم، صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات مہیا ہوں۔ جن علاقوں میں بہاری برادری لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں وہاں پانی، بجلی، گیس جیسی بنیادی سہولیات موجود نہیں، شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث کراچی میں آباد لاکھوں بہاری گنتی ہی میں نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاری قومی موومنٹ کے مرکزی وفد سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات میں چیئرمین بہاری قومی موومنٹ کے چئیر مین کامران علی، صدر نور بہاری سمیت دیگر مرکزی ذمہ داران موجود تھے۔ جبکہ پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے مرکزی نائب صدر نیک محمد، مرکزی فنانس سیکرٹری شاکر علی اور رکن نیشنل کونسل محمد نہال بھی موجود تھے۔سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی بہاری قومی موومنٹ کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت اور بہاری برادری کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ہمیں ہی مسائل اور انکے حل کا علم ہے۔ پی ایس پی تمام طبقات کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں اور ہر مظلوم کی آواز بنیں گے۔ ہمیں کام کرنا آتا ہے۔ تمام مظلوم پاک سرزمین پارٹی کے جھنڈے تلے ایک قوت بن جائیں تاکہ ظالموں کا ہاتھ ظلم سے روک سکیں۔