Categories
KARACHI NEWS

مصطفیٰ کمال کاسینئر صحافی، تجزیہ نگار اور سینئیر اینکر پرسن گلشن شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مصطفیٰ کمال کاسینئر صحافی، تجزیہ نگار اور سینئیر اینکر پرسن گلشن شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Homepage

*مورخہ: یکم اکتوبر 2021*

(پریس ریلیز)

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال، مرکزی سینئیر وائس چیئرمین اشفاق منگی اور مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت آسیہ اسحاق نے سینئر صحافی، تجزیہ نگار اور سینئیر اینکر پرسن گلشن شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے گلشن شیخ کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم گلشن شیخ نے محنت و لگن سے صحافت کے شعبے میں اعلی ترین مقام حاصل کیا۔ ان کے انتقال سے صحافت کا ایک روشن باب ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا، مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں تحریر کیا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے غمزدہ لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔