Categories
KARACHI NEWS

انیس قائم خانی کا ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بدترین اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت

انیس قائم خانی کا ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بدترین اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت

Homepage

*مؤرخہ: یکم اکتوبر ،2021*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بدترین اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کو ناقابل قبول اور قوم کو سول نافرمانی کی طرف دھکیلنے کی سازش قرار دیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انیس قائم خانی نے کہا کہ عمران خان کی سونامی غربت کے بجائے غریب کو مٹا رہی ہے۔ نااہلی اور بد انتظامی کا شاہکار حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ عوام پر ڈال رہی ہے۔ حکومت کے غلط فیصلوں کے اثرات معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں۔ حالیہ پے در پے اضافوں کی وجہ سے کاروباری لاگت بڑھنے سے معاشی پہیہ جام ہورہا ہے، لاکھوں لوگ ملک بھر میں بے روزگار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء میں عوام کو ریلیف دینے کے بلند وبانگ دعوے کئے تھے لیکن پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں یکے بعد دیگرے اضافے کی پالیسی نے مہنگائی، بے روزگاری اور وبا کے مارے عوام کو شدید اضطراب میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ معاشی بدحالی کا شکار عوام کی مشکلات میں اضافہ کاسبب بنے گا۔ انیس قائم خانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔