پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے انتخابات کی تیاریاں جاری
September 30, 2021
مورخہ 30 آگست 2021
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے ملیر وارڈ 6 میں الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی ہی واحد سیاسی جماعت بہت جو عوام کے بنیادی مسائلِ حل کر ے کی طاقت رکھتی ہے کیونکہ سید مصطفی کمال نے اپنے دور نظامتِ میں جس طرح کراچی کی عوام کی خدمت کی اس کی مثال آج تک نہیں ملتی ہے انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں لوگ یہاں سے جیتے ہیں مگر یہاں کے مسائلِ کم ہونے کی بجائے بڑھ جاتے ہیں کیونکہ جب تک کردار والے لوگ اسمبلی میں نہیں جائیں اس وقت تک آپ کے مسائلِ حل نہیں ہو سکتے، انہوں عوام سے اپیل کی ہے وہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے انتخابات میں پی ایس پی کے امیدوار کو کامیاب کرکے اپنے آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دیں اسی طرح وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی اشفاق احمد منگی نے دوست محمد خاصخیلی گوٹھ وارڈ 8 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر عظیم احمد میمن بھی موجود ہیں جبکہ نائب صدر صوفیہ سعید، نیشنل کونسل رکن فوزیہ طیب، نائب صدر ڈاکٹر فورم ڈاکٹر صفوان ملک نے ڈی بی سی وراڈ نمبر پانچ میں ڈور ٹو ڈور جاکر عوام سے ملاقاتیں کیں انہیں پی ایس پی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی اپیل کی اورپاک سر زمین پارٹی کے امیدوار وارڈ1نعمان فرید نے کورنگی کریک کنٹونمنٹ وارڈ1سیکٹرAمیں گھر گھر جا کر عوام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہینڈ بل تقسیم کیے