عوام کے پاس اپنے مسائل حل کروانے کے لیے پی ایس پی کے علاؤہ کوئی آپشن نہیں۔ انیس قائم خانی
September 7, 2021
*مورخہ 7 ستمبر 2021*
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سید مصطفیٰ کمال کی باکردار، قابل اور محنتی قیادت ناگزیر ہے، جسے کام کرنے اور لینے کا تجربہ ہے۔ عوام کے پاس اپنے مسائل حل کروانے کے لیے پی ایس پی کے علاؤہ کوئی آپشن نہیں۔ وقت نے ثابت کردیا کہ ہم نے گزشتہ 5 سال کے دوران کوئی یوٹرن نہیں لیا، یہی وجہ ہے کہ ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے مختلف زبانیں بولنے والے اور مسلکوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے پی ایس پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حیدرآباد کے دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں مختلف عوامی اجتماعات، سماجی اور تاجر برادری کے وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حیدرآباد کے مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔ صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے پاک سرزمین پارٹی کے نامزد امیدواروں کے ہمراہ شہر کی تاجر انجمنوں، معززین شہر، سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔