Categories
KARACHI NEWS

ہر جیتنے والا کامیاب اور ہر ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا مصطفی کمال

ہر جیتنے والا کامیاب اور ہر ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ: 29 اگست 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہر جیتنے والا کامیاب اور ہر ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا، پی ایس پی صرف جیتنا نہیں چاہتی بلکہ کامیاب ہونا چاہتی ہے، جیتے ہوئے لوگ تو آج بھی ہیں لیکن عوام صبح و شام بددعائیں دے رہے ہیں، موجودہ حالات میں عوام جب تک ظالم حکمرانوں کے خلاف متحد نہیں ہونگے ظالم ظلم بند نہیں کرے گا۔ آسمان سے فرشتے ہماری مدد کیلئے نہیں آئیں گے، ہمیں خود اٹھنا ہوگا۔ ظالم صرف وہ نہیں جو اپنے ہاتھوں سے ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو تمام مظالم دیکھنے کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور ظالم کو اپنی خاموشی سے مضبوط کر رہا ہے۔ کامیابی پاک سرزمین پارٹی کا مقدر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پروردگار ہمیں صرف دنیاوی نہیں بلکہ ہماری نیتوں کے مطابق انشاء اللہ آخرت میں بھی ہمیں دوسروں کی زندگیاں بہتر بنانے کی جدوجہد کے صلے میں ہمیشہ ہمیشہ کی کامیابی عطا فرمائے گا، پی ایس پی نے بلدیہ کے الیکشن میں 2018 میں 1600 ووٹ لئے تھے جبکہ گزشتہ ضمنی انتخابات میں ہم نے لگ بھگ 10 ہزار ووٹ لئے، ہم نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم دونوں سیاسی جماعتوں کو ہرایا. پاک سرزمین پارٹی کا گراف بڑھا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ہاکس بے ٹاؤن آفس کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج انسان پریشان ہے، ملک میں لوگ بھوک سے بلک رہے ہیں کیونکہ مہنگا آٹا غریب کی پہنچ سے باہر کردیا گیا ہے، کتے کے کاٹنے سے بچے مررہے ہیں، اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں، ہر محکمے میں کرپشن اور زیادہ ہورہی ہے، 70 فیصد بیماریاں گندہ پانی پینے کی وجہ سے ہے۔ یہ سب امریکہ کا صدر ٹھیک نہیں کرئے گا، یہیں کا وزیر اعظم اور وزراء اعلی ٹھیک کریں گے۔ پاکستان میں جہاں جہاں انسان پریشان ہوگا وہاں وہاں پی ایس پی ہوگی کیونکہ پی ایس پی پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم کی آواز اور آخری امید ہے۔ ایسا نظام لائیں گے کہ عزت، انصاف اور اختیار نچلی ترین سطح پر ملنا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے پرچم تلے آج تمام قومیتوں کے لوگ شامل ہے کیونکہ ہم نے امن، محبت کا پرچار کیا اور آج ہم کراچی سے لیکر کشمیر تک ہمارے کارکنان موجود ہیں۔