Categories
KARACHI NEWS

آج دنیا چاند پر جارہی ہے جبکہ کراچی بدترین شہروں شامل ہوگیا، مصطفی کمال

آج دنیا چاند پر جارہی ہے جبکہ کراچی بدترین شہروں شامل ہوگیا، مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ: 28 اگست 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج دنیا چاند پر جارہی ہے جبکہ کراچی بدترین شہروں شامل ہوگیا، یہاں بارش ہوجائے تو لوگ کرنٹ لگنے سے مرتے ہیں۔ عمران خان کی وفاقی حکومت کو آصف علی زرداری چلا رہے ہیں اور بدلے میں عمران خان نے سندھ میں پیپلز پارٹی کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دونوں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، اورنگی کے حالات سب سے زیادہ خراب ہیں، یہاں سے جیتنے والے حلقے میں پلٹ کر واپس نہیں آتے۔پی ڈی ایم کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سمیت گیارہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے اگر کراچی کی زمین کو استعمال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ظلم، تعصب اور بدترین کارکردگی کے خلاف آواز بلند نہیں کی تو یہی سمجھا جائے گا پی ڈی ایم کا مقصد اقتدار ہے، عوام نہیں۔ پیپلزپارٹی کے خلاف پی ڈی ایم کی خاموشی سیاست نہیں بلکہ منافقت ہے۔جس دن ہم نے فیصلہ کرلیا اس دن سے پیپلزپارٹی کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی۔ ہر الیکشن کے بعد مسائل بڑھ جاتے ہیں، یہاں سے گیارہ دفعہ لوگ اسمبلیوں میں پہنچنے۔ یہاں سے ایم کیو ایم کے کئی اراکین جیتے ، گورنر سندھ، وفاقی وزرا رہے، لیکن اورنگی کے مسائل حل نہیں ہوئے۔جن لوگوں کو ووٹ دیکر ایوان میں پہنچایا، شہدا قبرستان بھر گیا لیکن مسائل حل نہیں کرسکے۔ ان سے ٹرانسپورٹ، پانی، صحت کے مسائل حل کرنے کے لیے بات کریں تو مسائل حل نہیں کرتے۔ اس وقت بھی ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء ہیں ایم کیو ایم کے میئر کا بھی ابھی چند ماہ قبل وقت پورا ہوا ہے، ایم کیو ایم نے شہر کو پیپلز پارٹی کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔رہے ہیں یہ لوگ لیاقت آباد کی ایک گلی الگ نہیں کرسکے یہ لوگ صوبہ بنائیں گے، پی ایس پی کشمور تک لوگوں کے دل کی آواز ہے۔ اونگی ٹاون والوں کا شناختی کارڈ بھی بڑا مسئلہ ہے۔ اب یہ لوگ عوام کو نئے صوبے کا لالی پاپ دے رہے ہیں۔ مصطفی کمال نے اپنے دور کام کر کے دیکھایا ہے، شاہراہ قزافی اور بنارس پل بنا ہے تو میرے دور میں بنا ہے، اورنگی والوں کو بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ کرپٹ صوبائی حکومت صوبہ نہیں جاگیریں بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی 10 ہزار ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کے باوجود صوبہ تباہ ہورہا ہے، کراچی کو پیپلزپارٹی نے تباہ کردیا لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں این اے 251 کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر اہلیانِ اورنگی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستر سال میں اورنگی ٹاون کے عوام سے صرف وعدے کئے گئے ،ووٹ لینے والے پانچ فیصد بھی کام کرتے تو آج اورنگی ٹاون بہتر علاقہ ہوتا،کراچی کا بگڑا ہوا نقشہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔سیاستدان صرف ووٹ لینے کیلئے حلقوں کا دورہ کرتے ہیں،حکمران بننے اور بنانے والے نہیں بدلیں گے،ایم کیوایم نے 35سال شہرمیں حکومت کی، چاہتے توشہرکو بدل سکتے تھے،ایم کیوایم کراچی کی ترقی میں ایک اینٹ لگانے کی بھی اہل نہیں۔جوکراچی کی ایک گلی بہترنہیں کرسکتے وہ صوبے سے کراچی کو الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں کراچی پورے ملک کو پالتا ہے اس شہرکے لوگ چنگچی پرسفرکرتے ہیں،ایم کیوایم نے وفاقی حکومت کو سہارا دے رکھا ہے
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کو چلا رہی ہے ،ایم۔کیو ایم نے 2008 سے 2013تک پیپلز پارٹی کو کراچی گروی دے رکھا ہے، تیرہ سال سے پیپلز پارٹی حکمراں ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ کرکے رکھ دیا آج کراچی دنیا کے چار بدترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔ پاک سر زمین پارٹی انشاء الله سب ٹھیک کردے گی کیونکہ ہماری پہچان ہمارا کام ہے۔