Categories
KARACHI NEWS

، کرپٹ، اور ظالم حکمرانوں کے ظلم اور تعصب سے بچنے کے لیے قوم کو اب کھل کر ہر سطح پر ہمارا بھرپور ساتھ دینا ہوگا کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ مصطفی کمال

، کرپٹ، اور ظالم حکمرانوں کے ظلم اور تعصب سے بچنے کے لیے قوم کو اب کھل کر ہر سطح پر ہمارا بھرپور ساتھ دینا ہوگا کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 27 اگست 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نااہل، کرپٹ، اور ظالم حکمرانوں کے ظلم اور تعصب سے بچنے کے لیے قوم کو اب کھل کر ہر سطح پر ہمارا بھرپور ساتھ دینا ہوگا کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ پی ایس پی نسلوں کی بقا کی جنگ لڑی رہی ہے ۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت یا پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس بدترین ناقص کارکردگی نے عوام کا نظام سے اعتماد ختم کر دیا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھا دیئے ہیں۔ کرپشن انتہاء سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ مسائل کا انبار ہے، گھروں کے آگے سے کچرا نہیں اٹھ رہا، پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں اور حکمرانوں کو ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے اور نیچا دکھانے سے فرصت نہیں۔ پاک سرزمین پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر میں کینٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے وارڑ 7 علاقے معززین سے الیکشن کے حوالے سے خطاب اور وارڑ نمبر 5 کے الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی، ڈسٹرکٹ ایسٹ ریزیڈنس صدر و نیشنل کونسل ممبر فرحان انصاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہمیں ملک اور صوبے کی ترقی کی خاطر ہر قسم کے زبان، رنگ نسل اور مذہب کے تعصب کو ختم کر کے کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہیں کریں گے اور کسی بھی وجہ سے ظلم پر خاموشی اختیار کی تو خود بھی ظالموں میں سے ہونگے۔ ہر شخص کو اب صحیح اور غلط میں تمیز کرنی ہوگی ورنہ وہ خود معاشرے کے بگاڑ کا زمہ دار ہوگا۔