Categories
KARACHI NEWS

اگر شہباز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے سندھ پر بالعموم اور کراچی حیدرآباد پر بالخصوص مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی تو واضح ہو جائے گا کہ پی ڈی ایم کا مقصد صرف اقتدار ہے عوام نہیں مصطفی کمال

اگر شہباز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے سندھ پر بالعموم اور کراچی حیدرآباد پر بالخصوص مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی تو واضح ہو جائے گا کہ پی ڈی ایم کا مقصد صرف اقتدار ہے عوام نہیں مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 14 اگست 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے سندھ پر بالعموم اور کراچی حیدرآباد پر بالخصوص مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی تو واضح ہو جائے گا کہ پی ڈی ایم کا مقصد صرف اقتدار ہے عوام نہیں۔ 29 اگست کو شہباز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف آواز بلند نہیں کی تو پی ایس پی پہلے کی طرح ایک بار پھر عین اسی جگہ جہاں پی ڈی ایم کی 11 جماعتیں جلسہ کریں گی وہاں اکیلے دوبارہ کراچی والوں کی جانب سے اتنا بڑا جلسہ کر کے پی ڈی ایم کو جواب دے گی جسکے سامنے پی ڈی ایم کا جلسہ تنکے کی طرح بہہ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 اسٹار چورنگی پر یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ علامتی آزادی کا جشن کیسے منایا جائے جب 74 سال بعد بھی ظالم و تعصب زدہ حکمران قوم کو پینے کا پانی، ادویات، تعلیم، روزگار، ٹرانسپورٹ دینے کو تیار نہیں۔ جس مقصد کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں تھی وہ مقاصد آج تک حاصل نہیں ہوئے۔ آزادی سے پہلے مساجد یا امام بارگاہوں پر نہیں بلکہ عوام کے حقوق پر پابندی تھی۔ ہمارے پرکھوں نے قربانیاں اس لیے نہیں دیں تھیں کہ ملک کو زرداریوں کی جاگیر بنا دیا جائے۔ قوم کو نا آزادی سے پہلے حقوق حاصل تھے اور نا آزادی کے 74 سال بعد حاصل ہیں۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ایک اور نسل کو قربانی دینے کے لیے تیاری کرنی ہوگی۔ میں شہباز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کو آواز دے کر کہتا ہوں کہ کراچی کی سر زمین پر آئیں تو پیپلز پارٹی کے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔
پر وقار تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان شریک تھے۔ پاکستان اور سید مصطفیٰ کمال کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ تقریب میں پارٹی صدر انیس قائم خانی اور اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی موجود تھے۔