Categories
KARACHI NEWS

سندھ کی تباہی کی زمہ دار پیپلز پارٹی ہے مصطفی کمال

سندھ کی تباہی کی زمہ دار پیپلز پارٹی ہے مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ یکم اگست 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ کی تباہی کی زمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔ نفرتوں کے بیچ بو کر انگریزوں کے طرز پر عوام کو تقسیم کر کے حکمرانی کرنے کی روایت اب نہیں چلے گی۔ سندھ بھر کی عوام پاک سرزمین پارٹی کا پیغام سن رہی ہے اور بلا تفریق ہمارے قافلے کا حصہ بن رہی ہے۔ سندھ میں انسانی حقوق کو بدترین انداز میں پامال کیا جا رہا ہے۔ سندھ کی عوام اور آنے والی نسلوں کو پیپلز پارٹی سے ریسکیو کریں گے۔ عوام پیپلز پارٹی سمیت پی ٹی آئی سے اسکی کارکردگی کی وجہ سے مایوس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی اور وائس چیئرمین و صدر سندھ آرگنائزنگ کمیٹی شبیر قائم خانی بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں سیاسی و سماجی شخصیات سے رابطے تیز کیئے جا رہے ہیں بالخصوص نوجوانوں کو سندھ بھر سے آگے لائیں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرواتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرا سکیں۔