Categories
KARACHI NEWS

کورونا کی اس نئی لہر کے تناظر میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے حسنان صابر

کورونا کی اس نئی لہر کے تناظر میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے حسنان صابر

Homepage

*مورخہ 30 جولائی 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل حسان صابر نے کہا ہے کہ 46 روپے فی لیٹر پیٹرول اور تبدیلی کے جھوٹے خواب دکھا کر بھیانک تعبیر دینے والوں نے آج پیٹرول 120 روپے فی لیٹر کردیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں لگاتار دسویں مرتبہ بڑھانا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔ نااہلی اور ظلم میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی زمہ داری اب سابقہ حکومتوں پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ کورونا وبا کی آڑ میں پہلے ہی پاکستان کے معاشی حب کراچی کے کاروبار کو تباہ کیا جا رہا ہے اس پر وفاقی حکومت کی خاموشی، روپے کی بے قدری، مہنگائی کے طوفان اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافے کا باعث ہے۔ ایڈوکیٹ حسان صابر نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کی اس نئی لہر کے تناظر میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔