Categories
KARACHI NEWS

چھ گھنٹے کی بجائے 24 گھنٹے کے لئے دوکان کھولنے کی اجازت دی جائے مصطفی کمال

چھ گھنٹے کی بجائے 24 گھنٹے کے لئے دوکان کھولنے کی اجازت دی جائے مصطفی کمال

Homepage

مورخہ 29 جولائی 2021

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ چھ گھنٹے کی بجائے 24 گھنٹے کے لئے دوکان کھولنے کی اجازت دی جائے۔ دنیا بھرمیں حکومتیں اپنی عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہیں مگر یہاں پر لوگوں کو پکڑ کر لے جایا جارہا ہے، اربوں روپے کورونا کے نام پر حکومت کے پاس آئے ہیں لیکن یہاں کوئی سسٹم ہی نہیں موجود، اگر بلدیاتی نمائندے موجود ہوتے تو وہ عوام تک پہنچنے کے لیے حکومت کی رہنمائی کرتے۔ عمران خان کو اپنی وفاقی حکومت چلانی ہے جو پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم ہے، اس لیے پیپلز پارٹی کو بدلے میں سندھ بھر میں کھلی چھٹی دے دی گئی ہے،سندھ کو پیپلز پارٹی نے اپنی جاگیر بنا لیا ہے۔ تمام اداروں میں اپنے کرپٹ افسران تعینات کر کے صوبے کے وسائل کو لوٹا جا رہا ہے، ایک جانب سندھ بھر میں کہیں پر بھی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کروایا جارہا تو دوسری جانب کورونا ایس او پیز کے نام پر پولیس والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن میں تاجروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین سالوں سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ایک پیچ پر نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں الگ الگ بیان دیتی ہیں، سندھ سمیت خاص طور پر کراچی کی عوام میں سخت مایوسی ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو پینے کا پانی نہیں دیا جارہا، انڈسٹریل زون میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث انڈسٹریز بند ہورہی ہیں، حیدرآباد میں پی ایم ٹی پھٹ گئی کئی لوگ مرگئے۔ کرونا ایس او پیز کے نام پر لوگوں کی نوکریاں ختم کردی گئی ہیں اور روزگار بھی چھینا جا رہا ہے۔ کے فور کا پراجیکٹ وفاقی حکومت نے لے لیا ہے اس کے باوجود وہاں کام نہیں ہو رہا۔ گرین لائن پروجیکٹ میں 250 ملین کا غبن ہوا ہے۔ کئی سالوں سے 200 بسیں کراچی لیکر آنی تھیں جس میں سے آج تک ایک بھی نہیں لائی جا سکی۔ پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ قوم کے پاس اب کوئی آپشن نہیں۔