Categories
KARACHI NEWS

پاک سرزمین پارٹی نے صوبائی الیکشن کمیشن کو کشمیر اسمبلی کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف خطا لکھ دیا

پاک سرزمین پارٹی نے صوبائی الیکشن کمیشن کو کشمیر اسمبلی کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف خطا لکھ دیا

Homepage

*مورخہ 25 جولائی 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی نے صوبائی الیکشن کمیشن کو کشمیر اسمبلی کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف خطا لکھ دیا۔ پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا نے انتخابات میں دھاندلی کی نشاندھی کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بنائے ہوئے اصولوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ قانون کے خلاف امیدوار اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے ووٹرز کو اپنی گاڑیوں میں پولنگ اسٹیشن لاتے رہے جبکہ انتخابات سے قبل پولنگ عملے کو پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے ہمراہ بھی دیکھا گیا جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ نیز اسلحے کے زور پر ووٹرز پر اپنی جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے زور بھی ڈالا گیا جس کے نتیجے کوتوال بلڈنگ اور GBSS عزت خان اردو میڈیم اسکول میں واقع پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے واقعات ہوئے جس میں پاک سرزمین پارٹی کے کیمپوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور وہاں موجود کارکنان کی قیمتی اشیاء کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس واقع کی ریکارڈنگ وہاں موجود الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے ٹی وی پر نشر بھی کی۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی غنڈا گردی کی وجہ سے انتخابات آزاد، شفاف اور بلا خوف و خطر نہیں ہو سکے۔ اس لیے ہم الیکشن کمیشن سے دونوں جماعتوں کے نمائندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔