Categories
KARACHI NEWS

انتظامی امور کو بہتر بنائے بغیر عوامی مسائل حل نہیں کیئے جا سکتے مصطفی کمال

انتظامی امور کو بہتر بنائے بغیر عوامی مسائل حل نہیں کیئے جا سکتے مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 24 جولائی 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انتظامی امور کو بہتر بنائے بغیر عوامی مسائل حل نہیں کیئے جا سکتے اور جب تک مسائل حل نہیں ہونگے ملک ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوگا۔ دنیا کی ترقی کی رفتا بہت تیز ہے اور ہم ابھی تک اختیارات اور وسائل کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی نے پاکستان بھر کے مسائل کے حل کیلئے جو پمفلٹ جاری کیا ہے، اسے تمام پاکستانیوں کو پڑھنا، سمجھنا اور دوسروں تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔ آئین میں وزیراعظم، وزراء اعلی کی طرز مقامی حکومتوں کے محکمے، اختیارات، دائرہ کار اور احتسابی عمل کے طریقہ کار کو درج کرنا ناگزیر ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کی طرح پی ایف سی ایوارڈ تو بھی براہ راست مفاد سے ڈسٹرکٹ کو دیا جانا چاہیے تھا اور اس عمل کو آئینی تحفظ دیا جائے نیز ملک کی معاشی ترقی کے لیے معاشی انجن کراچی کی گنتی پوری کی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں مرکزی زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی اور اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بھی موجود تھے۔ قبل ازیں حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جانبحق افراد کی مغفرت، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔