دنیا کی فلاح الله رب العالمین کی خوشنودی کی خاطر سنت ابراہیمی علیہ السلام اور سنت رحمت العالمین محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی میں پنہاں ہے مصطفی کمال
July 23, 2021
*مورخہ 23 جولائی 2021*
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنیا کی فلاح الله رب العالمین کی خوشنودی کی خاطر سنت ابراہیمی علیہ السلام اور سنت رحمت العالمین محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی میں پنہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس کراچی میں اجتماعی قربانی کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت قربانی برائے مستحقین کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت سفید پوش مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں انکی عزتِ نفس برقرار رکھتے ہوئے شامل کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس پر سید مصطفیٰ کمال نے خود عید الاضحی پر اجتماعی قربانی کا فریضہ انجام دیا اور تمام گوشت مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلے میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی موجود تھے۔ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی بھر کے مختلف علاقوں سرجانی، ملیر، کورنگی، لانڈھی، اورنگی، لیاری، گڈاپ، بلدیہ، مجاہد کالونی، کیماڑی، پاک کالونی، گولیمار، الآصف اسکوائر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت قربانیاں کی گئیں اور مرکزی عہدیداران سمیت پی ایس پی کے کارکنان نے مستحق خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا۔ جبکہ حیدرآباد میں قاسم آباد، لطیف آباد، پکا قلعہ، نیو ٹاؤن اور حالی روڈ کے اطراف نیز لاڑکانہ، عمر کوٹ، نوابشاھ، میرپورخاص سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں اجتماعی قربانی ادا کی گئی اور تمام گوشت مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت بلوچستان کے شہروں حب، کوئٹہ، پشین، لورالائی، خضدار کے مختلف علاقوں میں بھی اجتماعی قربانی کا گوشت بڑے پیمانے پر تقسیم کیا گیا۔ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت لاہور، گجرانوالہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، لیہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اجتماعی قربانی ادا کی گئی اور تمام گوشت مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت پشاور، دیر، مانسہرہ، کوہاٹ، بنوں، چترال سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں اجتماعی قربانی کی گئی اور تمام گوشت مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت کشمیر، گلگت بلتستان میں اجتماعی قربانی ادا کی گئی اور تمام گوشت مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔