پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحٰی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ مصطفی کمال
July 20, 2021
*مورخہ: 20 جولائی 2021*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحٰی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری خصوصی تہنیتی پیغام میں سید مصطفی کمال نے کہا کہ عید الضحٰی سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی میں رب العالمین کی خوشنودی اور رضا کی خاطر قیمتی سے قیمتی شے کی قربانی دینے کا درس دیتی ہے، پروردگار کی رضا و خوشنودی اسکی مخلوق کے لیے آسانیاں بانٹنے میں ہے جبکہ الله کی مخلوق کے لیے آسانی صرف وہی لوگ بانٹ سکتے ہیں جو ذاتی مفادات اور انا کی قربانی دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی واحد سیاست جماعت ہے جو الله کی خوشنودی کی خاطر ملک کے تمام افراد کے لیے آسانیاں بانٹنے اور ملک کی تمام اکائیوں کو ایک کرنے کی جد و جہد کر رہی ہے۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے عوام بالخصوص مخیر اور صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ عید الاضحٰی کے موقع پر جہاں غرباء اور مستحقین کو خوشیوں میں شریک کرتے ہیں وہاں سفید پوش خاندانوں کا بھی خصوصی خیال رکھیں جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے تاکہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میسر آسکیں۔ عید الضحٰی کے موقع پر پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان بھر میں اجتماعی قربانیاں ادا کی جائیں گی اور تمام گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مرکزی اجتماعی قربانی پاکستان ہاؤس کراچی میں ادا کی جائے گی۔ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی، ملک بھر کے عوام میں اتحاد و اتفاق اور کورونا وائرس کے خاتمے سمیت پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں پر رب الکریم کی رحمتوں اور برکتوں کے نزول کے لیے دعا بھی کی۔