مصطفی کمال کا پاکستان کی نامور اداکاراؤں سلطانہ ظفر اور نائلہ جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
July 17, 2021
*مورخہ: 17 جولائی 2021*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان کی نامور اداکاراؤں سلطانہ ظفر اور نائلہ جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ سلطانہ ظفر اور مرحومہ نائلہ جعفری کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری کا اظہار کیا۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے مرحومہ سلطانہ ظفر اور مرحومہ نائلہ جعفری کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔