Categories
KARACHI NEWS

انیس قائم خانی کا وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت،

انیس قائم خانی کا وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت،

Homepage

مورخہ 15 جولائی 2021

(پریس ریلیز،)

پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کا ایک اور عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔تبدیلی کے خواب مہنگائی کے عذاب میں تبدیل ہوچکا ہے۔ قوم کو 40 روپے فی لیٹر پیٹرول کا سہانا خواب دکھانے والے آج ناصرف پیٹرول 120 فی لیٹر فروخت کررہے ہیں بلکہ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ خطے میں سب سے سستے پیٹرول کا راگ بھی الاپ رہے ہیں جو کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے بھی خطے میں تقابلی طور پر کم قیمت پر فروخت ہورہا تھا۔ انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے عمران خان کی حکومت نے اب تک صرف کراچی میں 30 لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کر دیا ہے، عوام تیزی سے غربت کی لکیر سے نیچے گر رہے ہیں، اگلے چند ماہ میں 90 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے ہونگے، غربت نہیں غریبوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، سفید پوش متوسط طبقے کا عزت سے جینا دشوار کر دیا گیا ہے۔ ملک کا موجودہ نظام ناکام ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نالائقی، نااہلی اور ججوٹ کے سبب معیشت اور ملک کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے جس کا ملک و قوم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کے بجائے مسلسل اضافہ کررہی ہے،عوام پہلے ہی آٹا، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے میں بلا جواز اضافے سے غریب کی کمر ٹوٹ جائے گی۔حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کا تسلسل حکومتی ناکامی، بد انتظامی اور نا اہلی کا ثبوت ہے۔ حکومتی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے، قیمتوں میں کمی کی جائے اور ان پرعائد ٹیکس کم کیے جائیں اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جائیں۔