بھارتی قبضے اور ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک تاریخ ہے،پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے امیدوار برائے ایل اے 40 کشمیر شبیر احمد خان
July 14, 2021
۔
مورخہ 14 جولائی 2021
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے امیدوار برائے ایل اے 40 کشمیر شبیر احمد خان نے کہا کہ 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی قبضے اور ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منقعدہ کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کی لازوال جدوجہد، زبردست مزاحمت اور بے مثال قربانیوں کی ایک تاریخ ہے، بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکے۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام ظلم و ستم کا شکار ہیں، یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتے، انہوں نے کہاکہ 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں پی ایس پی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں