پاک سر زمین پارٹی 25 جولائی کو آزاد کشمیر ہونے والے انتخابات میں کراچی دونوں نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ارشد وہرا
July 11, 2021
مورخہ،11 جولائی 2021
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرہ نے پاک سر زمین پارٹی 25 جولائی کو آزاد کشمیر ہونے والے انتخابات میں کراچی دونوں نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور پی ایس پی کامیابی کے بعد مصطفی کمال کے ویژن کے مطابق کشمیری عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناظم آباد میں کشمیر الیکشن کے حوالے سے منقعدہ میٹنگ گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کی نیشنل کونسل ممبر قمر اختر نقوی اور جعفر السن ،اور ڈسٹرکٹ ممبر عون نقوی اور ٹاؤن انچارج فیصل بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کشمیریوں کی جدو جہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک سر زمین پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ،