پی ایس پی ظلم کے خلاف آواز حق بلند کررہی ہے اور عوام کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لیے پرامن جد وجہد کر رہی ہے شبیر قائم خانی
July 10, 2021
مورخہ،10 جولائی،2021
(پریس ریلیز)
وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی شبیر احمد قائم خانی نے کہاکہ پی ایس پی ظلم کے خلاف آواز حق بلند کررہی ہے اور عوام کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لیے پرامن جد وجہد کر رہی ہے اور پی ایس پی کراچی سمیت پورے پاکستان کے مسائل حل کرسکتی ہے اور اب عوام کو بھی اس بات کا ادراک ہو چکا یےان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ٹاؤن کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر کورنگی ڈسٹرکٹ کے صدر نجم مرزا ، ڈسٹرکٹ ممبر عرفان وحید ڈسٹرکٹ ممبر ، سعید اختر ،کورنگی ٹاؤن کے صدر نبی داد و ٹاون کمیٹی سمیت،سینئر سیٹیزن، شعبہ خواتین و مختلف یوسیز کے زمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے نفرتوں کی سیاست کی بجائے محبتوں کی سیاست کو اپنا محور بنایا ہے اس لئے آج پی ایس پی میں تمام قومیتیں بہت تیزی کے ساتھ پی ایس پی میں شامل ہو رہی ہیں،انہوں نے زمہ داران و کارکنان کو کہاکہ پاک سر زمین پارٹی کے منشور اور مصطفی کمال کا پیغام لوگوں اور گھر گھر پہنچانے ادا کرے