Categories
KARACHI NEWS

پاکستان کے معاشی انجن کراچی کے صنعت کاروں نے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔*

پاکستان کے معاشی انجن کراچی کے صنعت کاروں نے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔*

Homepage

*مورخہ 10 جولائی 2021*

*پاکستان کے معاشی انجن کراچی کے صنعت کاروں نے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔*

*شہر کراچی کو مصطفیٰ کمال نے ہی بنایا تھا، وہی اس شہر کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔ ہماری ساری حمایت مصطفیٰ کمال کیساتھ ہے۔ ہم نے سب کو آزما لیا، شہر کے سیاسی خلا کو صرف پی ایس پی پُر کرسکتی ہے۔ ایس ایم منیر*

*گزشتہ انتخابات میں کراچی والوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا لیکن اس پارٹی نے بھی کراچی کو بھلا دیا۔ گزشتہ 3 سالوں میں کراچی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ کراچی کے بیٹے سید مصطفیٰ کمال ہمارا فخر ہے اور انہیں نے کراچی کا حق ادا کیا۔ خالد تواب*

*کراچی کے مسائل کا ادراک جتنا پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال کو ہے کسی دوسری شخصیت کو نہیں۔ وہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کے اصل طبیب ہیں۔ حنیف گوہر*

*کراچی کی صنعت کار برادری آئندہ انتخابات میں پاک سرزمین پارٹی کی بھرپور حمایت کرے گی۔ زبیر طفیل*

*وقت نے ثابت کردیا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کو ہمارے علاؤہ کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا۔ مصطفیٰ کمال*

*کراچی کو چوروں نے نہیں بلکہ اس کے چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ مصطفیٰ کمال*

Homepage

*مورخہ 10 جولائی 2021*

(پریس ریلیز) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کے اعزاز میں معروف صنعت کار اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم منیر کے عشائیے میں پاکستان کی معاشی شہ رگ کے صنعت کاروں نے سید مصطفیٰ کمال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے تمام صنعتکاروں کے اظہار اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دور نظامت میں 300 ارب خرچ کیئے تو کراچی دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل ہوگیا جو آج تک سب کو یاد ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے 10 ہزار 242 ارب روپے وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت گزشتہ 13 سالوں میں لیکر خرچ کر دیئے تو آج کراچی دنیا کی 4 بدترین ناقابلِ رہائش شہروں میں تبدیل ہوچکا ہے۔ پیپلزپارٹی کراچی میں 10 بڑے پروجیکٹ نہیں دکھا سکتی۔ میں نے بڑے دل کے ساتھ رات دن محنت کر کے اس شہر کو بنایا تھا جسے موجودہ حکمرانوں نے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے. آج میرے لیے بڑے افسوس کا مقام ہے کہ ایس ایم منیر جیسے معروف صنعت کار اپنی فیکٹری بند کر کے کسی دوسرے شہر جا رہے ہیں۔ ایک فیکٹری بند ہونے سے ہزار سے زائد خاندانوں کے چولہے بجھ جائیں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا چوکیدار چوروں سے مل گیا، ہمیں چوروں نے نہیں بلکہ شہر کے چوکیداروں نے شہر کو لوٹا ہے۔ شہر میں غیر قانونی ٹینکر مافیا شہر والوں کا پانی انہیں کو فروخت کر رہا ہے۔ وقت نے ثابت کردیا کہ پاکستان کے معاشی انجن کو ہمارے علاؤہ کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا۔ سید مصطفیٰ کمال نے صنعت کار اور تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا جب پاکستان کے معاشی حب کے صنعت کاروں کو مجھ پر اتنا زیادہ اعتماد ہے تو وہ ایک ہسپتال، ایک اسکول یا کچھ واٹر پمپس اسپانسر کرنے کے بجائے اس شہر کی بہتری کے لیے پی ایس پی کو اسپانسر کریں تاکہ پی ایس نظام کو درست کرکہ لوکل باڈیز کے تحت چلنے والے تمام ہسپتال، اسکول اور پانی سے کروڑوں افراد فیضیاب ہوسکیں۔ صنعت کار اور تاجر برادری تعاون کرئے تو ہمیں الحمدللہ ہمارے رب نے اتنی سمجھ دی ہے کہ اس شہر کے تمام مسائل کو حل کر کے دکھائیں گے۔ پی ایس پی نے بلدیہ کے الیکشن میں 2018 میں 1600 ووٹ لئے تھے جبکہ گزشتہ ضمنی انتخابات میں ہم نے لگ بھگ 10 ہزار ووٹ لئے، ہم نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم دونوں پارٹیوں کو ہرایا. پاک سرزمین پارٹی کا گراف بڑھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف صنعت کار اور تاجر رہنما زبیر طفیل کی رہائش گاہ پر یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم منیر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شریک صنعت کار اور تاجر برادری کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی کے معروف صنعت کار اور تاجر برادری کے اہم نمائندے خالد تواب، مسعود نقوی، حنیف گوہر، میاں زاہد حسین اور دیگر نے سید مصطفیٰ کمال کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایم منیر نے کہا کہ شہر کراچی کو مصطفیٰ کمال نے ہی بنایا تھا، وہی اس شہر کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔ ہماری ساری حمایت مصطفیٰ کمال کیساتھ ہے۔ ہم نے سب کو آزما لیا، شہر کے سیاسی خلا کو صرف پی ایس پی پُر کرسکتی ہے۔ یو بی ایل کے رہنما خالد تواب نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں کراچی والوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیے لیکن اس پارٹی نے بھی کراچی کو بھلا دیا گزشتہ 3 سالوں میں کراچی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے. خالد تواب نے سید مصطفیٰ کمال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خالد تواب نے کہا کہ کراچی کے اس بیٹے نے کراچی کا حق ادا کیا۔ سید مصطفیٰ کمال آگے بڑھیں، پوری صنعت کار اور تاجر برادری آپ کے ساتھ ہے. مصطفیٰ کمال ہی اب امید کی واحد کرن ہیں. مسعود نقی نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کے بڑھتے ہوئے مسائل اب روزگار تباہ کر رہے ہیں، صنعت کار اور تاجر سخت مشکلات کا شکار ہیں، ایسے ہی چلتا رہا تو لاکھوں لوگ بے روزگار ہونگے۔ نامور تاجر زبیر طفیل نے کہا کہ کراچی کا معاشی قتل ہو رہا ہے بغیر پانی، بجلی، گیس اور انفراسٹرکچر کی بری حالت جیسی وجوہات کی بنا پر لوگ کراچی سے اپنے کاروبار منتقل کرنے پر مجبور ہیں. انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی کی پوری صنعت کار اور تاجر برادری آیندہ انتخابات میں پاک سرزمین پارٹی کی بھرپور حمایت کرے گی. جبکہ حنیف گوہر نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا ادراک جتنا مصطفیٰ کمال کو ہے کسی دوسری شخصیت کو نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں تاکہ کراچی کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں. تقریب کی نظامت کے فرائض اے کے ممین نے سر انجام دیے.