پاک سر زمین پارٹی کا نظریہ آج کراچی سے کشمیر تک مقبولیت پا رہا ہے جسکی وجہ سے الحمد لله آج پاک سر زمین پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے جارہی ہے۔ عطا اللہ کرد
July 9, 2021
مورخہ 9جولائی2021
(پریس ریلیز )
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین عطاء اللہ کرد نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی کا نظریہ آج کراچی سے کشمیر تک مقبولیت پا رہا ہے جسکی وجہ سے الحمد لله آج پاک سر زمین پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے جارہی ہے۔ وقت نے ثابت کردیا کہ قوم کو اگر اپنے مسائل کا حل درکار ہے تو ان کے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے پاک سرزمین پارٹی بلوچستان کے عہدیداران کے منقعدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی صدر میر شمس مینگل ، کوئٹہ ڈویژن کوئٹہ ڈسٹرکٹ زرغون ٹاون چلتن ٹاون یوتھ ونگ اور اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے کراچی سے جا کر کشمیر میں کشمیری عوام سے ملاقات کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ہم کشمیریوں کی جدو جہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،پاک سر زمین پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ،مصطفی کمال کے ویژن کے مطابق کشمیری عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے