Categories
KARACHI NEWS

سندھ حکومت دس ہزار ارب روپے، مسٹر %10 آصف زرداری، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے تمام وزراء کی کرپشن کی عدالتی تحقیقات سے شدید خوفزدہ ہے، ارشد وہرا

سندھ حکومت دس ہزار ارب روپے، مسٹر %10 آصف زرداری، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے تمام وزراء کی کرپشن کی عدالتی تحقیقات سے شدید خوفزدہ ہے، ارشد وہرا

Homepage

*مورخہ:8 جولائی،2021*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت دس ہزار ارب روپے، مسٹر %10 آصف زرداری، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے تمام وزراء کی کرپشن کی عدالتی تحقیقات سے شدید خوفزدہ ہے، پیپلزپارٹی کی نالائق اور کرپٹ حکومت چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال پر تنقید کرکہ اپنی کرپشن کی حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناصر حسین شاہ چئیر مین مصطفیٰ کمال کے خلاف زبان کھولنے سے مسٹر 10 پرسنٹ زرداری، اپنی اور اپنے کرپٹ وزیر اعلیٰ کی صورتیں آئینے میں دیکھیں، ناصر حسین شاہ نے کراچی کو ایک ہزار بسیں دینے کا وعدہ کرکہ ایک بھی نئی بس نہیں دی۔ بین الاقوامی سطح پر ناقابلِ تردید ثبوت تو یہ ہے کہ سید مصطفیٰ کمال نے اپنی دور نظامت میں 300 ارب روپے کراچی پر خرچ کیے تو کراچی دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں کی فہرست میں آگیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی نے 10 ہزار ارب روپے خرچ کیے تو کراچی دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں سر فہرست آگیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تعصب زدہ فیصلوں نے پاکستان کے معاشی انجن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔