Categories
KARACHI NEWS

پیپلزپارٹی کی یزیدی حکومت نے سندھ کو کربلا بنا ڈالا ہے۔ سندھ کو 36370 ملین گیلن پانی ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ حکومت سندھ کی آبادی کا 50 فیصد والے شہر کراچی کو صرف 540 ملین گیلن پانی فراہم کرتی ہے مصطفی کمال

پیپلزپارٹی کی یزیدی حکومت نے سندھ کو کربلا بنا ڈالا ہے۔ سندھ کو 36370 ملین گیلن پانی ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ حکومت سندھ کی آبادی کا 50 فیصد والے شہر کراچی کو صرف 540 ملین گیلن پانی فراہم کرتی ہے مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 02 جون 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی یزیدی حکومت نے سندھ کو کربلا بنا ڈالا ہے۔ سندھ کو 36370 ملین گیلن پانی ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ حکومت سندھ کی آبادی کا 50 فیصد والے شہر کراچی کو صرف 540 ملین گیلن پانی فراہم کرتی ہے جو سندھ کو ملنے والے پانی کا 1.5 فیصد ہے اور یہ پانی بھی کراچی کو دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ ظالم حکومت کی جان نکل جاتی ہے۔ روز اول سے جھوٹ بولنے میں ڈاکٹریٹ رکھنے والی پیپلز پارٹی نے میڈیا میں پانی کی کم فراہمی کا رونا رویا جبکہ ارسا کی حالیہ رپورٹ نے پیپلز پارٹی کے ڈرامے کی قلعہ کھول دی، جسکے مطابق سندھ کو اس کے کوٹے کے مطابق پانی فراہم کیا جا رہا ہے لیکن سندھ کی یزیدی حکومت نے پانی کو بھی اپنی گندی سیاست کی نظر کردیا ہے، پورے سندھ کو فراہمی آب کے بجائے حکمران خاندان، اراکینِ پارلیمنٹ، پیپلزپارٹی کے جاگیر داروں اور وڈیروں کو پانی فراہم کر رہی ہے تاکہ انکی فصلیں بہترین ہوں، پیپلز پارٹی کے متعصبانہ رویے کی وجہ سے پیپلزپارٹی مخالف کاشتکاروں کی کھڑی فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔ آئندہ آنے والے وقت میں اسی وجہ سے سندھ میں ایک بار پھر گندم کا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے جسکا فائدہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کو ہوگا۔ اگلے سال گندم بحران کی تمام تر زمہ داری صرف پیپلز پارٹی پر عائد ہوگی۔ پاک سر زمین پارٹی اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھے گی، اگر سندھ کو کوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے ظلم سے نجات دلوا سکتی ہے تو وہ پاک سرزمین پارٹی کے علاؤہ کوئی دوسری سیاسی جماعت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی شعبہ جات کے اراکین سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مرکزی دفتر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر دیہی سندھ میں زراعت ہے تو پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں بھی لاکھوں انڈسٹریز ہیں۔ کراچی پاکستان کو 70 فیصد جبکہ سندھ کو 90 فیصد ریونیو جمع کر دیتا ہے۔ گزشتہ 14 سالوں میں کراچی کے پانی میں 1 قطرہ اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ پی ایس پی کا نظریہ انسانیت کی بلا تفریق خدمت ہے، کراچی سے کشمور تک اور کینجھر سے کارونجھر تک پاک سر زمین پارٹی پورے سندھ کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے۔ سندھ بھر کی عوام پاک سرزمین پارٹی کا بھرپور ساتھ دے تاکہ سندھ کو تباہی سے بچا کر ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکے۔