Categories
KARACHI NEWS

حکومت اور اپوزیشن پاکستان میں انتخابی اصلاحات کے تاریخی موقع کو سیاسی مفادات اور سیاسی زاویے کا شکار نا ہونے دیں مصطفی کمال

حکومت اور اپوزیشن پاکستان میں انتخابی اصلاحات کے تاریخی موقع کو سیاسی مفادات اور سیاسی زاویے کا شکار نا ہونے دیں مصطفی کمال

Homepage

*مؤرخہ: 22 جون 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن پاکستان میں انتخابی اصلاحات کے تاریخی موقع کو سیاسی مفادات اور سیاسی زاویے کا شکار نا ہونے دیں، انتخابی اصلاحات کے نادر موقع کو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، عوام الناس کا جمہوریت پر اعتماد اور اعتبار کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے بصورتِ دیگر ہماری کئی نسلیں ناقابلِ تلافی نقصان بھگتیں گی۔ حکومت وقت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ فیصلے سے انتخابی اصلاحات عمل میں لائے۔ پیپلز پارٹی 13 سالوں سے سندھ میں برسر اقتدار ہے، پچھلے 10 سال میں این ایف سی کی مد میں 8 ہزار 342 ارب روپے ملنے کے باوجود سندھ تباہ و برباد ہے، حد تو یہ ہے کہ سندھ میں ویکسین نا ملنے کی وجہ سے بچے کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت کی وجہ سے سندھ میں کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں رہی۔ عوامی فلاح کے کوئی کام نظر نہیں آتا۔ پیپلز پارٹی نے صوبے کو 91 فیصد ریونیو دینے والے سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو بدترین تعصب کا نشانہ بنایا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب میاں نواز شریف اپنے لیے تو احتجاج کرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا گیا لیکن پنجاب بھر کے 56 ہزار بلدیاتی نمائندوں کو مدت ختم ہونے سے پہلے یک جنبشِ قلم فارغ کرنے پر ایک بار بھی آواز نہیں نکالی۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور موثر قانون سازی کے عمل پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاک سر زمین پارٹی حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انتخابی اصلاحات کے حصول کے لیے فی الفور آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے جس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے کیساتھ انتخابی اصلاحات کے لیے قانون سازی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج موجودہ اور سابقہ وزراء اعظم، وزراء اعلیٰ، وزراء اور مشیران کی سیاسی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ پاک سر زمین پارٹی قوم کی واحد امید بن کر ابھر رہی ہے۔