حکومت وقت انتخابی اصلاحات کے حصول کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرس طلب کرئے مصطفی کمال
June 21, 2021
*مورخہ: 21 جون 2021*
(پریس ریلیز)
چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت وقت انتخابی اصلاحات کے حصول کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرس طلب کرئے تاکہ متفقہ رائے کیساتھ انتخابی اصلاحات کے لیے قانون سازی کی جاسکے۔ 50 فیصد ووٹرز انتخابی عمل میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں لیتے جسکی وجہ سے فقط 2 فیصد وڈیرانہ اور جاگیردارنہ ذہنیت کے حامل افراد و خاندان پچھلی 7 دہائیوں سے status quo کو قائم و دائم رکھنے میں کامیاب ہیں۔ مملکت خدا داد پاکستان کے ایوان زیریں اور ایوان بالا میں انتخابی اصلاحات کی گونج ہے، جہاں ایک جانب یہ ایک تاریخی موقع ہے وہیں دوسری جانب ایک سخت آزمائش بھی ہے، انتخابی اصلاحات اگر متفقہ، غیر جانبدار اور سیاسی انجینئرنگ سے پاک ہوگی تو قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے، بصورت دیگر اگر یہ تاریخی موقع ضائع کردیا گیا تو اسکا ناقابل تلافی نقصان ہماری کئی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس سے جاری ایک اہم بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ
آج انتخابی عمل کی حقیقت یہ ہے کہ انتخابات میں فتح یاب سیاسی جماعت سمیت ناکام ہونے والی تمام سیاسی جماعتیں اور عام پاکستانی انتخابی عمل کو کمزور اور غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اس پر اعتبار اور اعتماد نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ 50 فیصد ووٹرز انتخابی عمل میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں لیتے جسکی وجہ سے فقط 2 فیصد وڈیرانہ اور جاگیردارنہ ذہنیت کے حامل افراد و خاندان پچھلی 7 دہائیوں سے status quo کو قائم و دائم رکھنے میں کامیاب ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ انتخابی اصلاحات جسکی سب سے بڑی زمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی جماعتوں کے متفقہ فیصلے سے انتخابی اصلاحات کو یقینی بنا کر اس پر عمل درآمد کروائے۔
حکومت وقت انتخابی اصلاحات کے عمل کے دوران اس امر کو یقینی بنائے کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری اور مظبوطی کو یقینی بناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اختیارات پر انکروچمنٹ نا کی جائے، انتخابی اصلاحات کو آئینی اور قانونی طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ اس عمل کو سیاسی مقاصد اور فائدوں سے بچایا جاسکے۔
پاک سر زمین پارٹی موجودہ حکومت اور اپوزیشن سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ پاکستان میں انتخابی اصلاحات کے اس تاریخی موقع کو سیاسی مفادات اور political angling کا شکار نا ہونے دیں، اس موقع کو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، عوام الناس کا جمہوریت پر اعتماد اور اعتبار کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے۔
پاک سر زمین پارٹی حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انتخابی اصلاحات کے حصول کے لیے فی الفور آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے جس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے کیساتھ انتخابی اصلاحات کے لیے قانون سازی کی جائے۔