Categories
KARACHI NEWS

پاکستان میں اس وقت جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اختیارات و وسائل پر قابض ہیں اور اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کو ہی تیار نہیں مصطفی کمال

پاکستان میں اس وقت جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اختیارات و وسائل پر قابض ہیں اور اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کو ہی تیار نہیں مصطفی کمال

Homepage

مورخہ،17 جون 2021

(پریس ریلیز)

‏چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اختیارات و وسائل پر قابض ہیں اور اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کو ہی تیار نہیں۔ موجودہ حکمرانوں کو جمہوری نہیں کہا جاسکتا کیونکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت اپنے ہی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات و وسائل دینے کو تیار نہیں ہیں۔ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے تجویز کردہ آئینی حل میں پنہاں ہیں۔ حکمران یہ نا دیکھیں کہ کون کہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھیں کہ کیا کہ رہا ہے۔ حکمران عوام کے مسائل حل کریں اور حکومت کرتے رہیں۔ جس طرح آئین میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پورا چیپٹر موجود ہے اس طرح آئین میں بلدیاتی حکومتوں کے لیے بھی پورا ایک چیپٹر ہونا چاہیے تاکہ وزیراعظم، وزراء اعلیٰ اور گورنرز کی طرح بلدیاتی نمائندے حلف اٹھاتے ہی عوامی خدمت میں لگ جائیں۔ نیشنل فنانس کمیشن NFC کو پرونشل فنانس کمیشن PFC سے مشروط کیا جائے۔ نیز آرٹیکل 140 اے کے تحت اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کیئے جائیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چودہ سالوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی ہے۔ دس سال میں وفاق سے اٹھ ہزار ارب روپے سے زائد رقم ملنے کے باوجود سندھ انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں رہا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے جان بوجھ کر ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے پاکستان کی معاشی شہ رگ میں تعصب، نفرت اور بےچینی میں اضافہ ہورہا ہے۔ سندھ کو 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر سے پیپلز پارٹی کی دشمنی اور تعصب آشکار ہے۔ پیپلزپارٹی کے متعصبانہ رویے پر کوئی ناعاقبت اندیش نئے صوبے کا نعرہ لگاتا ہے تو کوئی اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سندھ بھر میں دھرتی ماں کو بچاؤ تحریک چلاتا ہے، جبکہ نہ انہوں نے صوبہ بنانا ہے نا انہوں نے سندھ بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ کے خزانے میں 90 فیصد ریونیو جمع کرواتا ہے اسکی آبادی سندھ کی آبادی کا 50 فیصد ہے، آج کراچی دنیا کے بدترین شہروں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ہی مسائل کا واحد حل ہے، عوام کو بھی اس بات کا ادراک ہو چکا ہے، اس لیے آج وزیراعظم، وزراء اعلیٰ کی سیاسی جماعتیں چھوڑ کر عوام کراچی سے کشمیر تک پاک سر زمین پارٹی کیساتھ جڑ رہے ہیں۔