Categories
KARACHI NEWS

پاک سر زمین پارٹی جہاں احتجاجی مظاہروں کو جمہوریت کا لازمی جزو تصور کرتی ہے وہاں مظاہروں کی آڑ میں نجی املاک کو نظر آتش اور عوام کو دہشت زدہ کرنے کی پرزور مزمت کرتی ہے۔

پاک سر زمین پارٹی جہاں احتجاجی مظاہروں کو جمہوریت کا لازمی جزو تصور کرتی ہے وہاں مظاہروں کی آڑ میں نجی املاک کو نظر آتش اور عوام کو دہشت زدہ کرنے کی پرزور مزمت کرتی ہے۔

Homepage

*اہم اعلامیہ/پریس ریلیز*
*مورخہ 6 جون2021*

پاک سر زمین پارٹی جہاں احتجاجی مظاہروں کو جمہوریت کا لازمی جزو تصور کرتی ہے وہاں مظاہروں کی آڑ میں نجی املاک کو نظر آتش اور عوام کو دہشت زدہ کرنے کی پرزور مزمت کرتی ہے۔
پاک سر زمین پارٹی آج رونما ہونے والے افسوسناک واقعے کا زمہ دار پیپلزپارٹی کی نااہل اور تعصب زدہ صوبائی حکومت کو سمجھتی ہے، کئی روز پیشتر احتجاجی مظاہرے کے بارے میں معلومات ہونے کے باوجود کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کو پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی پشت پناہی حاصل تھی۔ آج کے افسوسناک واقعے نے ثابت کردیا کہ جیئے سندھ تنظیم پیپلز پارٹی کا ملٹری ونگ ہے۔ امن و امان کو بگاڑنے اور حالات کو سنبھالنے میں ناکامی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی مجرمانہ نااہلی کا ثبوت ہے۔ عوام کو کئی گھنٹوں تک محصور اور دہشت زدہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا کردار شرم ناک ہے۔
پاک سر زمین پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ جمہوری احتجاج کے نام پر اربوں روپے کی نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ناصرف سخت ترین کارروائی کی جائے بلکہ مجرمانہ غفلت کی مرتکب سندھ حکومت جملہ نقصانات کا معاوضہ ادا کرئے۔

*شعبہ نشرو اشاعت*
*پاک سر زمین پارٹی*