Categories
KARACHI NEWS

جنرل سیکریٹری ارسلان پرویز کا بیکری کی دکانوں کو سربمہر کرنے اور رزق کو سڑک پر پھینکنے کی شدید الفاظ میں مزمت

جنرل سیکریٹری ارسلان پرویز کا بیکری کی دکانوں کو سربمہر کرنے اور رزق کو سڑک پر پھینکنے کی شدید الفاظ میں مزمت

Homepage

مورخہ 4 جون 2021

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی بزنس فورم کے صدر قمر اختر نقوی اور جنرل سیکریٹری ارسلان پرویز نے بیکری کی دکانوں کو سربمہر کرنے اور رزق کو سڑک پر پھینکنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ناعاقبت اندیش حکمران رزق کی بیحرمتی کرکہ الله کے غضب کو آواز نا لگائیں۔ کمشنر کراچی اس واقعے میں ملوث افسران کا محاسبہ کریں، پہلے ہی کرونا کی آڑ میں تاجروں کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوچکی ہیں۔ اس موقع پر پی ایس پی مرکزی بزنس فورم کے جنرل سیکریٹری ارسلان پرویز صدیقی نے کہا کہ حکومت سندھ تاجروں کو بالکل تنہا نہ سمجھے کیونکہ پاک سر زمین پارٹی ہر مشکل وقت میں تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اگر سڑکوں پر نکل آئی تو سندھ حکومت کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لہذا سندھ حکومت ایسے کوئی اقدامات سے گریز کرے جسکی وجہ سے حالات خرابی کی طرف جائیں۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کا تدارک ممکن ہوسکے۔