Categories
KARACHI NEWS

پیپلز پارٹی کی کرپٹ، تعصب زدہ اور ظالم سندھ حکومت جان بوجھ کر ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے پاکستان کی معاشی شہ رگ میں تعصب، نفرت اور بےچینی میں اضافہ ہورہا ہے۔ ارشد وہرا

پیپلز پارٹی کی کرپٹ، تعصب زدہ اور ظالم سندھ حکومت جان بوجھ کر ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے پاکستان کی معاشی شہ رگ میں تعصب، نفرت اور بےچینی میں اضافہ ہورہا ہے۔ ارشد وہرا

Homepage

مورخہ،یکم جون 2021

( پریس ریلیز)

بازار فیصل مارکیٹ کو ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی خلاف وزری کے نام پر سیل کرنے کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرہ نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ، تعصب زدہ اور ظالم سندھ حکومت جان بوجھ کر ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے پاکستان کی معاشی شہ رگ میں تعصب، نفرت اور بےچینی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اندرون سندھ سے لائے گئے ایس ڈی ایمز پہلے دکانیں سیل کرتے ہیں پھر کروڑوں روپے رشوت لے کر دکانیں کھلواتے ہیں۔ سندھ کو 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر سے پیپلز پارٹی کی دشمنی اور تعصب نے تمام حدیں عبور کرلی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی اس مشکل وقت تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر ارشد وہرہ نے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رکن دانش رحمانی بھی موجود تھے۔