Categories
KARACHI NEWS

سندھ کو 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر سے پیپلز پارٹی کی دشمنی اور تعصب آشکار ہے۔ مصطفی کمال

سندھ کو 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر سے پیپلز پارٹی کی دشمنی اور تعصب آشکار ہے۔ مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 31 مئی 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ کے شہری علاقوں خصوصاً کراچی اور حیدرآباد کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے 10 اضلاع میں سولر سسٹم پر سبسڈی دینے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے فیصلے کو کراچی دشمنی اور سندھ حکومت کی متعصبانہ پالیسی قرار دیا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے جان بوجھ کر ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے پاکستان کی معاشی شہ رگ میں تعصب، نفرت اور بےچینی میں اضافہ ہورہا ہے۔ سندھ کو 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر سے پیپلز پارٹی کی دشمنی اور تعصب آشکار ہے۔ پیپلزپارٹی کے متعصبانہ رویے پر کوئی نئے صوبے کا نعرہ لگاتا ہے تو کوئی اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سندھ بھر میں دھرتی ماں کو بچاؤ تحریک چلاتا ہے تاکہ صوبہ بنانے اور بچانے کی خرافات میں پڑ کر کتوں کے کاٹنے سے بچوں کا مرنا، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، بے روزگاری، انفرااسٹرکچر کی تباہ حالی، تعلیمی اداروں، اسپتالوں کی زبوں حالی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو بھول کر انکے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں تاکہ ناعاقبت اندیش سیاست دانوں کی سیاست پھر ایک دہائی کیلئے بچ جائے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سب سے زیادہ نقصان سندھی بولنے والوں کا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم آج بھی انگریزوں کی بھائی کو بھائی سے لڑواؤ اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، یہ بھائی کو بھائی سے لڑوا کر اپنے اقتدار کو طول دیتے ہیں۔ اسی لیے کہتا ہوں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ اہلیانِ سندھ ہوشیار ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں میں کراچی ڈویژن اور مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی اور دیگر اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی موجود تھے۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی لوگوں میں شعور اجاگر کرتی رہے گی اور اس متعصبانہ سیاست کا خاتمہ کر کے رہے گی۔ عوام کو کھل کر پاک سرزمین پارٹی کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ ہم نے تمام مراعات کو ٹھوکر مار کر سچ اور حق کی راہ پر چلیں ہیں۔ جب اس ظلم کے نظام سے مستفید ہونے والے تمام ظالم اس نظام کی بقاء اور اپنے مفادات کی خاطر ایک ہوگئے ہیں تو مظلوم عوام کو بھی اپنی نسلوں کے تحفظ کی خاطر پاک سرزمین پارٹی کے جھنڈے تلے بلا تفریق متحد ہونا ہوگا۔