کورونا کے نام پر تاجروں کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ قمر اختر نقوی
May 30, 2021
مورخہ 30 مئی 2021
پی ایس پی بزنس فورم کے صدر قمر اختر نقوی نے کہا کہ کورونا کے نام پر تاجروں کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ لاک ڈاون کے نام پر پیپلز پارٹی کی متعصبانہ حکومت نے وبا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری علاقوں پر دھاوا بول کر کاروباری حضرات کو تنگ کر رکھا ہے اور شہریوں کو مینڈیٹ نہ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ سرکاری افسران دوکانداروں کو اٹھا کر بند کرتے ہیں اور پھر بھتہ لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ روزانہ کروڑوں روپے اس مد میں کمائے جارہے ہیں۔ پولیس اور دیگر افسران کی چاندی ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین سید محمد عالم سے اُن کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات میں مختلف ایسوسیشن کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ قمر اختر رضوی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے لیکن پی ایس پی اس مشکل وقت میں تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔اولڈ سٹی تاجر اتحاد کے چئیر مین عالم نے چیئرمین مصطفیٰ کمال کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ہر مشکل گھڑی میں تاجر برادری کا ساتھ دیتی ہے۔اس موقع پر بزنس فورم کے اراکین نیشنل کونسل ممبر ظفر سلیجہ، طارق جان، ساقب انور ، محمد فیصل اور ساجد صاحب بھی موجود تھے۔