عمران خان صاحب کی وفاقی حکومت پی پی پی کی مرہون منت ہے، مصطفی کمال
May 30, 2021
مورخہ 30 مئی 2021
(پریس ریلیز )
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان صاحب کی وفاقی حکومت پی پی پی کی مرہون منت ہے، عمران خان کی وفاقی حکومت کو چلانے کا تاوان اور بھتہ سندھ کے عوام ادا کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ حکومت کو سندھ میں ظلم اور تعصب کا بازار گرم رکھنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے، پہلے کبھی پیپلزپارٹی کے خلاف عمران خان کا کوئی بیان آجایا کرتا تھا اب تو وفاق سے کوئی بیان بھی نہیں آتا، سندھ کے جس شہر کی بھی بات کر لیں سندھ حکومت نے ایک جیسے حالات پیدا کئے ہوئے ہیں یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ سندھ کے کس کس شہر کا نوحہ پڑھیں؛ کراچی، حیدرآباد، سکھر میرپورخاص، لاڑکانہ سمیت سندھ کے تمام شہروں کی تباہی کی ایک ہی داستان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی اور وائس چیئرمین شبیر قائم خانی کے ہمراہ میرپورخاص کے مختصر دورے پر میرپورخاص پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا اور ریلی کی صورت میں کارکنان، عوام، مختلف تاجر انجمنوں اور برادریوں کے عمائدین میر پور خاص کے مختلف علاقوں سے گزرے، جہاں عوام نے پی ایس پی کی ریلی کا زبردست استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے اور انکے حق میں بھرپور نعرے لگائے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے میرپورخاص میں عمران بیگ توکل انٹر پرائزز کی دعوت میں شرکت کی، اس موقع پر وائس چیئرمین شبیر احمد قائمخانی اور میرپور خاص کے عہدے دران بھی موجود ہیں۔ اسی طرح چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے میر پور خاص کے معروف بزنس مین اور kk فرنیچر ہاؤس کے مالک امتیاز احمد قائم خانی کی جانب سے دیۓ گۓ عصرانے میں شرکت کی اس موقع پر صدر انیس احمد قائم خانی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی بھی شریک تھے، اسکے علاؤہ میرپورخاص میں پاک سرزمین پارٹی چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی نے پی ایس پی ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کے صدر محمد بلال کے ولیمے میں خصوصی شرکت کی جبکہ میر پور خاص کے معززین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کیں، علاؤہ ازیں چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس میرپورخاص میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے کشمور تک کوئی ترقی نہیں ہوئی، لوگوں کے مسائل میں کوئی کمی نہیں ہو رہی، شہری سندھ کے لیے عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے۔ شہری سندھ کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی جعلی ڈومیسائل جاری کرکہ ختم کردیے ہیں، کئی کئی روز واپڈا بجلی بحال نہیں کرتی، کورونا کو وجہ بنا کر کاروبار بند کر دئے گئے، اگر کاروبار چلانا ہے تو پولیس کو پیسے دے کر کاروبار کر سکتے ہیں، پولیس کی عید ہو گئی ہے، سندھ کی تباہی کی وجہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے جو 14 سال سے سندھ کی حکمراں جماعت ہے اور کوئی اسکی اپوزیشن نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مایوسی کا دور چل رہا ہے جب ملک چلانے والے اداروں سے کوئی امید نہیں رہ گئ تو ایسے میں خاموش رہنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، سب جانتے ہیں کہ پی ایس پی اپنے وجود میں آنے سے لیکر آج تک ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیورا رہی ہے، ہم اس وقت نہیں ڈرے جب ہم دو لوگ تھے اور ہمارے سامنے پہاڑ جیسی پارٹی تھی جس سے اختلاف کرنے پر اسے مار دیا جاتا تھا، ہم پر جن لوگوں کو شک تھا، اعتراضات تھے، جو طرح طرح کی پیش گوئیاں کر رہے تھے ہم نے انکی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت کر دیں کیوں کہ ہم نے آج تک کوئی یوٹرن نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی سچائی کراچی کے ضمنی انتخاب میں ثابت ہوچکی ہے جو اسی حلقے سے 16 سو ووٹوں سے 10 ہزار ووٹوں تک پہنچی اور جیتنے والی پارٹی 35 ہزار سے 8 ہزار ووٹ پر آگئی، انہوں نے کہا کہ سندھ میں کتے بچوں کو بھنبھوڑ رہے ہیں، ہمارے بچوں سے فلسطین کے بچے خوش نصیب ہیں جو دشمن کے گولیوں سے شہید ہو رہے ہیں مگر سندھ میں تو انہیں کتے کاٹ رہے ہیں اور بچے مر رہے ہیں۔ سندھ کے ظالم حکمران پانی بھی اپنی مرضی سے دوستیاں نبھاتے ہوئے بانٹ دیتے ہیں باقی آباد گار اپنی زمینوں کو بنجر ہوتا دیکھ رہے ہیں ، پی ایس پی ایسا نظام دینا چاہتی ہے جہاں ظلم کا خاتمہ ہو انصاف ہو، بچوں کی سرکاری اسکولوں میں تعلیم بہتر ہو صحت کا نظام اچھا ہو، اس موقع پر صدر انیس احمد قائم خانی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی اور میرپورخاص کے دیگر ذمہدران بھی موجود ہیں- بعدازاں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال، صدر انیس احمد قائم خانی ،وائس چیئرمیںن شبیر احمد قائم خانی نے کوٹ غلام محمد تعلقہ کے نائب صدر غالب گل کے جواں سال بھائی خضر الحق کے انتقال پر ان کے گھر کوٹ غلام محمد جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر سندھ کونسل کے اراکین ریاست قائم خانی ، اللہ دین خان سمیت مقامی عہدیداران بھی موجود تھے۔ جبکہ چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال، صدر انیس احمد قائم خانی وائس چیئرمںن شبیر احمد قائم خانی نے میر پور خاص ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن شفیق قائم خانی کے والد حاجی شہیر احمد خان کے انتقال پر ان کے گھر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سندھ کونسل کے اراکین ریاست قائم خانی، اللہ دین خان سمیت مقامی عہدیداران بھی موجود تھے ۔